Maktaba Wahhabi

100 - 223
ان کا پیدا کرنے والااور ان کی پرورش کرنے والا ہے۔کوئی بھی چیز اللہ تعالیٰ کے حکم کے بغیر نفع و نقصان نہیں دے سکتی۔ پس اللہ ہی ہے جو ان چیزوں کے ذریعہ اپنے بندوں سے احسان کرتا ہے، اور اللہ تعالیٰ ہی ہے جو ان چیزوں کے شر سے انسان کو محفوظ رکھتا ہے۔ اس کے سوا کوئی دوسرا اس پر قادر نہیں ۔اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿وَ اِنْ یَّمْسَسْکَ اللّٰہُ بِضُرٍّ فَلَا کَاشِفَ لَہٗٓ اِلَّا ھُوَ وَ اِنْ یُّرِدْکَ بِخَیْرٍ فَلَا رَآدَّ لِفَضْلِہٖ﴾ [یونس:۱۰۷] ’’اور اگر اللہ تعالیٰ تمہیں کوئی تکلیف پہنچائیں تو اس کے سوا اسے کوئی دور کرنے والا نہیں اور اگر وہ آپ کے ساتھ کسی بھلائی کا ارادہ کرلیں تو کوئی اس کے فضل کو رد کرنے والا نہیں ۔‘‘ ان دس اسباب کی بنا پرحاسد ؛ بدنظراور جادو گر کی برائی اور شر سے اپنی حفاظت کی جاسکتی ہے۔ ٭٭٭
Flag Counter