Maktaba Wahhabi

154 - 223
بسم اللہ شریف کھانے سے پہلے : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’ اے نوجوان ! بسم اللہ کہو؛ اور اپنے دائیں ہاتھ سے کھاؤ اور اپنے سامنے سے کھاؤ ۔‘‘[1] رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ: جب تم میں سے کوئی شخص کھانا کھانے لگے تو اسے بِسْم ِ اللّٰہِ کہنا چاہیے اور اگر شروع میں کہنا بھول جائے توپھر اُسے یوں کہنا چاہیے: ((بِسْمِ اللّٰہِ فِیْ اَوَّلِہٖ وَاٰخِرِہٖ)) ’’ شروع اور آخر میں اللہ کے نام کے ساتھ۔‘‘[2] کپڑے اتارنے سے قبل : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ: جنات کی نظروں اور بنی آدم کی شرمگاہوں کے مابین پردہ ہوتا ہے کہ جب تم میں سے کوئی ایک کپڑے اتارے تو کہے: ((بِسْمِ اللّٰہِ )) ’’اللہ کے نام کے ساتھ۔‘‘ [3]
Flag Counter