Maktaba Wahhabi

82 - 223
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ:’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مشروبات میں سب سے زیادہ میٹھی اور ٹھنڈی چیز پسند کیا کرتے تھے۔‘‘[1] نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ: (( أی الشراب أطیب ؟ قال: الحلو البارد )) [2] ’’کون سا مشروب سب سے عمدہ ہے؟۔ آپ نے فرمایا: میٹھا اور ٹھنڈا۔‘‘ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ:’’ میٹھی چیزاور شہدکو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بہت زیادہ پسند کیا کرتے تھے۔‘‘[3] شہد کے فوائد میں سے یہ بھی ہے کہ اس سے پاگل پن ختم ہوتا ہے۔ بإذن اللّٰہ تعالی۔ طریقہ استعمال: .....روزانہ شام کواور نہار منہ ایک پیالہ شہد کا پیا جائے اور ایک پیالہ گرم شہد ملے ہوئے پانی پر سورت جن پڑھ کر پھونک مار کر مریض کو پلایا دیاجائے۔اس کے بعد مریض سو جائے۔ ایک ہفتہ تک ایسے ہی کیا جائے۔ اللہ کے فضل و کرم اور اس کی طاقت سے تھوڑے ہی عرصہ میں مریض صحت یاب ہوجائے گا۔[4]
Flag Counter