Maktaba Wahhabi

119 - 112
(۱۵) ایک دوسرے کو کثرت سے تقویٰ کی تلقین ایک دوسرے کو تقویٰ کی تلقین کرنے کی متعدد خیر و برکات ہیں۔ ان میں سے ایک یہ ہے ،کہ دوسروں کو تقویٰ کی نصیحت کرنے والے کو اللہ کریم اپنے فضل و کرم سے نعمت ِتقویٰ سے نوازتے ہیں، اور بسا اوقات اس کی تلقینِ تقویٰ سے دوسرے بھی فیض یاب ہو جاتے ہیں۔ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم حضراتِ صحابہ کو انتہائی کثرت سے تقویٰ کی تلقین فرمایا کرتے تھے۔ حصولِ تقویٰ کے خواہش مند حضرات و خواتین کثرت سے تقویٰ کی دعوت دینے کو اپنا دستور ِ حیات بنائیں۔ شاید کہ مولائے کریم اس کی برکت سے انہیں بھی دولت تقویٰ سے نوازدیں۔ وَمَا ذٰلِکَ عَلَی اللّٰہِ بِعَزِیْزٍ۔
Flag Counter