Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد1)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2014

تقاریظ از شیخ الحدیث مولانا حافظ ثناء اللہ مدنی صاحب حفظہ اللہ الحمد للّٰه والصلوۃ والسلام علی من لا نبی بعدہ،، زیرِ نظر کاوش مسمی ’’ زاد الخطیب ‘‘ تلمیذ رشید محترم ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہدحفظہ اللہ کی تصنیف لطیف جامع مجموعہ ہے ۔ جس میں ایک داعیہ، واعظ اور مبلغ کے لئے سال بھر کی ضرورت کے مختلف عناوین و مضامین اور خطبات کا احاطہ کرنے کی سعی کی گئی ہے ۔جس کا دارومدار اور انحصار موضوع ،من گھڑت روایات اور قصہ گوئی کے بجائے کتاب وسنت کی صحیح نصوص پر ہے ۔مستمع اور قاری یقینااس سے لذت محسوس کرتا ہے کہ واقعی ملفوظات ہذا مشکوٰۃِ نبوت سے صادر شدہ ہیں،جو اُخروی زندگی سنوارنے کی بہترین اساس ہیں ۔ اس موضوع پر بہت ساری کتابیں بنامِ ’ خطبات ‘ بازار میں دستیاب ہیں لیکن اکثروبیشتر رطب ویابس سے چنداں خالی نہیں جو کہ عام آدمی کی تربیت و اصلاح کے بجائے تعلیماتِ نبوی سے دوری کا باعث بنتی ہیں جس سے بگاڑ در بگاڑ جنم لیکر’’من کذب علي متعمدا ‘‘کا نقشہ نظر آنے لگتا ہے،اس سے بچاؤ کا واحد ذریعہ شریعت الٰہیہ کا تقیّد ہے۔ اوائل سلف تا حیات اس کو نصب العین بنانے پر جنت ِ خلد کے وارث قرار پائے اس لیے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعیناور تابعین وتبع تابعین عظام اور ائمہ مشاہیرکے زریں اقوال وآثار خلف کے لیے بہترین قسم کے راہنما ہیں۔ جنہوں نے مردہ روحوں کو جلا بخشی،بدعات سے واقفیت حاصل کرنے کے لیے اس موضوع پر تحریر شدہ کتابیں بالعموم اور کتا ب ’ الابداع فی مضار الابتداع ‘ کا مطالعہ ازبس ضروری ہے تاکہ داعیہ علی وجہ البصیرت صراط مستقیم کا انتخاب بآسانی کر سکے۔ واضح ہو کہ جمعیۃ احیاء التراث الاسلامی کویت میں سلفی فکر ونظر اور منہج کا حامل ادارہ ہے جسکی دینی خدمات دنیاکے اکناف واطراف میں پھیلی ہوئی نصف النہار کی طرح عیاںہیں۔ ایک ہزار سے زیادہ دعاۃ ومبلغین اسکے تحت دینی خدمات پر مامور ہیں۔ بزرگ علماء اور ایتام وغیرہ کی کفالت اس کے مشن کا اہم جزء ہے اور دنیا بھر میں مسجدوں کے تعمیر اور اقامتِ مشاریع اور وقفِ مزارع اس کا امتیازی نشان ہے۔اسکے سرپرستِ اعلیٰ جناب شیخ طار ق العیسیٰ حفظہ اللہ ہیں جنہوں نے عرصہ دراز سے نیک کاموں کے لیے اپنی زندگی کو وقف کر رکھا ہے ۔پھر ان کو مخلص احبا ب کی ٹیم میسر ہے جو ہمہ تن ادارہ کی ترقی کیلئے کو شاں ہے، بالخصوص ہمارے مخلص دوست شیخ فلاح المطیری حفظہ اللہ رئیس لجنۃ القارۃ الہندیہ جن کی خدمات بہت نمایاں ہیں۔ ضخیم مجموعہ ہذا ڈاکٹر صاحب کی محنت کا ثمر ہے جو قابلِ تعریف اور لائقِ ستائش ہے ۔ اللہ رب العزت آپ کی مساعیٔ جمیلہ کو شرفِ قبولیت سے نوازے۔(آمین یارب العالمین) الراقم:ثناء اللہ بن عیسیٰ خان (رئیس مرکز انصار السنۃ ،لاہور ،باکستان) تحریرا فی: ۰۶/۰۵/۲۰۰۸م
x
صفحہعنوان
5جمعیۃ احیاء التراث الاسلامی ( کویت ) کا پیغام دعاۃ ومبلغین حضرات کے نام
7تقاریظ از شیخ الحدیث مولانا حافظ ثناء اللہ مدنی صاحب حفظہ اللہ
23مقدمہ
34پیش لفظ از مولانا عبد الخالق محمد صادق مدنی حفظہ اللہ
78ماہِ محرم اور یومِ عاشوراء
96فضائلِ صحابہ رضی اللہ عنہم
118ہجرتِ مدینہ
143ماہِ صفر اور بد شگونی
153رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل ومعجزات اور آپ کی خصوصیات
180جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شرعی حیثیت
200اُمت پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حقوق
225رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا اعلی اخلاق
247ماہِ رجب کی بدعات
264اسراء ومعراج
291تحفۂ معراج … نماز آنکھوں کی ٹھنڈک اور دل کا سکون
314ماہ ِ شعبان۔۔۔فضائل واحکام
330انفاق فی سبیل اللہ
358رمضان المبارک ۔ نیکیوں کا موسم بہار
380فضائل ِ قرآن مجید
402توبہ اور استغفار ۔۔۔۔ فوائد وثمرات
428رمضان المبارک کا آخری عشرہ
443خطبۂ عید الفطر
463فضائلِ حرمین شریفین
488حج کے فضائل ، احکام اور آداب (۱)
510حج کے فضائل ، احکام اور آداب (۲)
529عشرۂ ذوالحجہ کے فضائل واعمال
551خطبۂ عید الاضحی
573خطبۂ حجۃ الوداع ( ۱)
593خطبۂ حجۃ الوداع (۲)
Flag Counter