Maktaba Wahhabi

78 - 112
[بَابٌ إِذَا أَحَبَّ اللّٰہُ عَبْدًا حَبَّبَہُ إِلَی عِبَادِہِ۔] [1] [اس بارے میں باب، کہ جب اللہ تعالیٰ کسی بندے سے محبت کرتے ہیں، تو اس کو بندوں کا محبوب بنادیتے ہیں] ۔ امام ترمذی کی روایت میں ہے: ’’ ثُمَّ تُنْزَلُ لَہُ الْمَحَبَّۃُ فِيْ أَھْلِ الْأَرْضِ، فَذٰلِکَ قَوْلُہُ تَعَالَی: {إِنَّ الَّذِیْنَ آمَنُوْا وَعَمِلُوْا الصَّالِحَاتِ سَیَجْعَلُ لَہُمُ الرَّحْمٰنُ وُدًّا [2]} [3] ’’ پھر اس کے لیے اہل زمین میں محبت نازل کی جاتی ہے۔ یہی اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: [بلاشبہ جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے اچھے کام کیے ان کے لیے رحمن محبت پیدا کردے گا]۔ اے اللہ کریم! ہم ناکاروں کو بھی ایسے خوش نصیب لوگوں میں شامل فرمادیجیے۔ آمین یاذالجلال والإکرام۔ (۵) اللہ تعالیٰ کا متقیوں کے ساتھ ہونا تقویٰ کی عظیم الشان برکات میں سے ایک یہ ہے، کہ اللہ تعالیٰ اپنی نصرت و تائید کے ذریعے اہل تقویٰ کے ساتھ ہوتے ہیں۔ وہ ان کی حفاظت فرماتے ہیں اور ان کے معاملات سدھارنے میں ان کی اعانت فرماتے ہیں۔ اس حقیقت پر دلالت کناں آیات میں سے تین درج ذیل ہیں: ا: ارشادِ ربانی ہے: {وَاتَّقُوْا اللّٰہَ وَاعْلَمُوْا أَنَّ اللّٰہَ مَعَ الْمُتَّقِیْنَ} [4] [اور اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کرو اور یقین کرلو، کہ بلاشبہ اللہ تعالیٰ متقی لوگوں کے ساتھ ہیں] ۔
Flag Counter