Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد1)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2014

153
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل ومعجزات اور آپ کی خصوصیات اہم عناصر خطبہ 1۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل 2۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض معجزات 3۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خصوصیات پہلا خطبہ برادرانِ اسلام ! سید الأنبیاء حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم حضرت اسماعیل بن حضرت ابراہیم علیہم السلام کی نسل سے ہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے بندے اور اس کے آخری رسول ہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو قیامت تک آنے والے تمام انسانوں کی طرف مبعوث کیا گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے ساتھ ہی سلسلۂ نبوت کا اختتام ہو گیا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تمام انبیاء علیہم السلام پر فضیلت اور برتری حاصل ہے۔ اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کا مرتبہ بھی دوسری تمام امتوں سے زیادہ ہے ۔اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی فرمانبرداری کو لازم قرار دیا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو وہ خصوصیات حاصل ہیں جو کسی اور نبی کو حاصل نہیں۔بنا بریں آئیے اپنے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل ومعجزات اور آپ کی بعض خصوصیات کا تذکرہ کرتے ہیں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام اور آپ کے فضائل (۱) اعلی نسب آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم اپنے نسب ( خاندان ) کے اعتبار سے اعلی وارفع مقام رکھتے ہیں۔ جیسا کہ حضرت واثلۃ بن الأسقع رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : (( إِنَّ اللّٰہَ اصْطَفٰی کِنَانَۃَ مِنْ وَّلَدِ إِسْمَاعِیْلَ،وَاصْطَفٰی قُرَیْشًا مِّنْ کِنَانَۃَ، وَاصْطَفٰی مِنْ قُرَیْشٍ بَنِیْ ہَاشِمٍ،وَاصْطَفَانِیْ مِنْ بَنِیْ ہَاشِمٍ)) [1]
x
صفحہعنوان
5جمعیۃ احیاء التراث الاسلامی ( کویت ) کا پیغام دعاۃ ومبلغین حضرات کے نام
7تقاریظ از شیخ الحدیث مولانا حافظ ثناء اللہ مدنی صاحب حفظہ اللہ
23مقدمہ
34پیش لفظ از مولانا عبد الخالق محمد صادق مدنی حفظہ اللہ
78ماہِ محرم اور یومِ عاشوراء
96فضائلِ صحابہ رضی اللہ عنہم
118ہجرتِ مدینہ
143ماہِ صفر اور بد شگونی
153رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل ومعجزات اور آپ کی خصوصیات
180جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شرعی حیثیت
200اُمت پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حقوق
225رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا اعلی اخلاق
247ماہِ رجب کی بدعات
264اسراء ومعراج
291تحفۂ معراج … نماز آنکھوں کی ٹھنڈک اور دل کا سکون
314ماہ ِ شعبان۔۔۔فضائل واحکام
330انفاق فی سبیل اللہ
358رمضان المبارک ۔ نیکیوں کا موسم بہار
380فضائل ِ قرآن مجید
402توبہ اور استغفار ۔۔۔۔ فوائد وثمرات
428رمضان المبارک کا آخری عشرہ
443خطبۂ عید الفطر
463فضائلِ حرمین شریفین
488حج کے فضائل ، احکام اور آداب (۱)
510حج کے فضائل ، احکام اور آداب (۲)
529عشرۂ ذوالحجہ کے فضائل واعمال
551خطبۂ عید الاضحی
573خطبۂ حجۃ الوداع ( ۱)
593خطبۂ حجۃ الوداع (۲)
Flag Counter