Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد1)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2014

593
خطبۂ حجۃ الوداع (۲) اہم عناصرِ خطبہ : 1۔تکمیل خطبۂ یوم النحراور اس کے اہم نکات 2۔ خطبۂ یوم النحر کی مختلف روایات 3۔ منیٰ میں ایک اور خطبہ 4۔ خطبۂ حجۃ الوداع اور مسیحِ دجال پہلا خطبہ برادرانِ اسلام!گذشتہ خطبہ ٔ جمعہ میں ہم نے عرفات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خطبۂ حجۃ الوداع کا تفصیل سے تذکرہ کیا تھا اور اسی طرح خطبۂ یوم النحر کا بھی اجمالا ذکر کیا تھا ۔۔۔۔۔ اور ہم نے وعدہ کیا تھا کہ اس کی تشریح ہم اگلے خطبہ میں عرض کریں گے۔ تو لیجئے اس کی بعض تفصیلات سماعت کیجئے۔ اَعمال کے متعلق سوال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبۂ یوم النحر میں ارشاد فرمایا کہ (( وَسَتَلْقَوْنَ رَبَّکُمْ فَیَسْأَلُکُمْ عَنْ أَعْمَالِکُمْ)) ’’اور عنقریب تم اپنے رب سے ملو گے۔ تووہ تم سے تمھارے اعمال کے بارے میں سوال کرے گا ۔‘‘ لہٰذا ہم پر یہ بات لازم ہے کہ ہم عقائد کی اصلاح کے بعد اعمال کی اصلاح پر بھر پور توجہ دیں اور صرف وہ اعمال کریں جو ہمارے رب کو راضی کرنے والے ہوں اور ان اعمال سے پرہیز کریں جو اسے ناراض کرنے والے ہوں اور اللہ کو راضی کرنے والے اعمال وہ ہیں جن کا اللہ تعالیٰ نے یا اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا یا ان کی طرف ترغیب دلائی ۔ جبکہ اللہ کو نارض کرنے والے اعمال وہ ہیں جن سے اللہ تعالیٰ یا اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیا یا ان سے ڈرایا ۔ یاد رہے کہ کوئی بھی عمل اللہ تعالیٰ کے ہاں اس وقت تک قابلِ قبول نہیں جب تک کہ اس میں دو شرطیں نہ پائی جاتی ہوں : پہلی شرط یہ ہے کہ وہ عمل خالصتا اللہ تعالیٰ کی رضا کیلئے ہو اور اس میں غیر اللہ کو شریک نہ کیا گیا ہو ۔
x
صفحہعنوان
5جمعیۃ احیاء التراث الاسلامی ( کویت ) کا پیغام دعاۃ ومبلغین حضرات کے نام
7تقاریظ از شیخ الحدیث مولانا حافظ ثناء اللہ مدنی صاحب حفظہ اللہ
23مقدمہ
34پیش لفظ از مولانا عبد الخالق محمد صادق مدنی حفظہ اللہ
78ماہِ محرم اور یومِ عاشوراء
96فضائلِ صحابہ رضی اللہ عنہم
118ہجرتِ مدینہ
143ماہِ صفر اور بد شگونی
153رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل ومعجزات اور آپ کی خصوصیات
180جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شرعی حیثیت
200اُمت پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حقوق
225رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا اعلی اخلاق
247ماہِ رجب کی بدعات
264اسراء ومعراج
291تحفۂ معراج … نماز آنکھوں کی ٹھنڈک اور دل کا سکون
314ماہ ِ شعبان۔۔۔فضائل واحکام
330انفاق فی سبیل اللہ
358رمضان المبارک ۔ نیکیوں کا موسم بہار
380فضائل ِ قرآن مجید
402توبہ اور استغفار ۔۔۔۔ فوائد وثمرات
428رمضان المبارک کا آخری عشرہ
443خطبۂ عید الفطر
463فضائلِ حرمین شریفین
488حج کے فضائل ، احکام اور آداب (۱)
510حج کے فضائل ، احکام اور آداب (۲)
529عشرۂ ذوالحجہ کے فضائل واعمال
551خطبۂ عید الاضحی
573خطبۂ حجۃ الوداع ( ۱)
593خطبۂ حجۃ الوداع (۲)
Flag Counter