Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد1)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2014

180
جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شرعی حیثیت اہم عناصر خطبہ : 1۔ قرآن وحدیث کا فہم صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کے طرز عمل کی روشنی میں 2۔ جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شرعی حیثیت ! 3۔ تین اہم اصول 4۔ کیا دین میں بدعتِ حسنہ کا وجود ہے ؟ 5۔ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم منانے والوں کے کچھ دلائل اور ان کا جواب برادرانِ اسلام ! مسلمان کی اصل کامیابی اس میں ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت وفرمانبرداری کرے ، قرآن مجید اور احادیث نبویہ میں اللہ اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی جو تعلیمات ہیں ان کی پیروی کرے اور ان کی خلاف ورزی یا نافرمانی نہ کرے ۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:{وَمَن یُّطِعِ اللّٰہَ وَرَسُولَہُ یُدْخِلْہُ جَنَّاتٍ تَجْرِیْ مِن تَحْتِہَا الأَنْہَارُ خَالِدِیْنَ فِیْہَا وَذَلِکَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ، وَمَن یَّعْصِ اللّٰہَ وَرَسُولَہُ وَیَتَعَدَّ حُدُودَہُ یُدْخِلْہُ نَارًا خَالِدًا فِیْہَا وَلَہُ عَذَابٌ مُّہِیْنٌ}[1] ’’ جو شخص اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرے گا تو وہ اسے ان باغات میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہری جاری ہونگی ، وہ ان میں ہمیشہ رہے گا ۔ اور یہی بڑی کامیابی ہے ۔ اور جو شخص اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کرے گا اور اس کی ( مقرر کردہ ) حدود سے تجاوز کرے گا تواُسے وہ آگ میں داخل کرے گا جس میں وہ ہمیشہ رہے گا اور اس کیلئے رسوا کن عذاب ہو گا ۔ ‘‘ ان آیات کریمہ میں غور کیجئے کہ اللہ تعالیٰ نے اطاعت وفرمانبرداری کرنے والے شخص کو جنت کی بشارت دی ہے اور اِس کے برعکس نافرمانی اور خلاف ورزی کرنے والے شخص کو جہنم کی وعید سنائی ہے ۔لہذا ہر مسلمان کو اپنے گریبان میں جھانک کر خود ہی جائزہ لینا چاہئے کہ وہ کس راستے پر چل رہا ہے ؟ جو راستہ جنت تک پہنچانے والا ہے اُس پر یا نعوذ باللّٰه اُس پر جو جہنم تک پہنچانے والا ہے ؟ اللہ تعالیٰ کی اطاعت کیسے ہوگی ؟ اس کی اطاعت قرآن مجید کو پڑھنے پڑھانے ، سیکھنے سکھانے اور اس میں
x
صفحہعنوان
5جمعیۃ احیاء التراث الاسلامی ( کویت ) کا پیغام دعاۃ ومبلغین حضرات کے نام
7تقاریظ از شیخ الحدیث مولانا حافظ ثناء اللہ مدنی صاحب حفظہ اللہ
23مقدمہ
34پیش لفظ از مولانا عبد الخالق محمد صادق مدنی حفظہ اللہ
78ماہِ محرم اور یومِ عاشوراء
96فضائلِ صحابہ رضی اللہ عنہم
118ہجرتِ مدینہ
143ماہِ صفر اور بد شگونی
153رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل ومعجزات اور آپ کی خصوصیات
180جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شرعی حیثیت
200اُمت پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حقوق
225رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا اعلی اخلاق
247ماہِ رجب کی بدعات
264اسراء ومعراج
291تحفۂ معراج … نماز آنکھوں کی ٹھنڈک اور دل کا سکون
314ماہ ِ شعبان۔۔۔فضائل واحکام
330انفاق فی سبیل اللہ
358رمضان المبارک ۔ نیکیوں کا موسم بہار
380فضائل ِ قرآن مجید
402توبہ اور استغفار ۔۔۔۔ فوائد وثمرات
428رمضان المبارک کا آخری عشرہ
443خطبۂ عید الفطر
463فضائلِ حرمین شریفین
488حج کے فضائل ، احکام اور آداب (۱)
510حج کے فضائل ، احکام اور آداب (۲)
529عشرۂ ذوالحجہ کے فضائل واعمال
551خطبۂ عید الاضحی
573خطبۂ حجۃ الوداع ( ۱)
593خطبۂ حجۃ الوداع (۲)
Flag Counter