Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد1)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2014

223
إِبْرَاہِیْمَ،إِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ،اَللّٰہُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ،کَمَا بَارَکْتَ عَلٰی إِبْرَاہِیْمَ وَعَلٰی آلِ إِبْرَاہِیْمَ،إِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ)) [1] سب سے افضل درود یہی درود ابراہیمی ہے جو خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کو سکھلایا تھا ۔ صحیح احادیث میں اِس درود شریف کے جو بھی الفاظ روایت کئے گئے ہیں ان میں سے جو چاہیں پڑھ سکتے ہیں ۔ اور درود کے سب سے زیادہ بابرکت الفاظ بھی وہی ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اپنی زبانِ مبارک سے نکلے کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم وحی کے بغیر نہیں بولتے تھے۔جہاں تک مصنوعی درودوں کا تعلق ہے مثلا درود ہزارہ اور درود تاج وغیرہ تو ایسے درود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے درود سے قطعا افضل نہیں ہو سکتے ۔ بلکہ حقیقت یہ ہے کہ ان مصنوعی درودوں میں وہ الفاظ ہیں جو یقینی طور پر شرکیہ ہیں ۔ لہٰذا ان سے احتراز کرنا از حد ضروری ہے ۔ اور درود بھیجنے کی فضیلت میں کئی احادیث ثابت ہیں ، یہاں ہم چند احادیث ذکر کرتے ہیں : 1۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : (( مَنْ صَلّٰی عَلَیَّ وَاحِدَۃً ، صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ بِہَا عَشْرًا)) [2] ’’ جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے ۔ ‘‘ 2۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : (( مَنْ صَلّٰی عَلَیَّ وَاحِدَۃً،صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ عَشْرَصَلَوَاتٍ،وَحَطَّ عَنْہُ عَشْرَ خَطِیْئَاتٍ،وَرَفَعَ لَہُ عَشْرَ دَرَجَاتٍ)) [3] ’’ جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے ،اس کے دس گناہ مٹا دیتا ہے اور اس کے دس درجات بلند کرتا ہے ۔ ‘‘ 3۔ حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : (( مََنْ صَلّٰی عَلَیَّ حِیْنَ یُصْبِحُ عَشْرًا،وَحِیْنَ یُمْسِیْ عَشْرًا،أَدْرَکَتْہُ شَفَاعَتِیْ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ [4])) ’’ جو آدمی صبح کے وقت دس مرتبہ اور شام کے وقت بھی دس مرتبہ مجھ پر درود بھیجتا ہے اسے قیامت کے دن میری شفاعت نصیب ہو گی ۔ ‘‘
x
صفحہعنوان
5جمعیۃ احیاء التراث الاسلامی ( کویت ) کا پیغام دعاۃ ومبلغین حضرات کے نام
7تقاریظ از شیخ الحدیث مولانا حافظ ثناء اللہ مدنی صاحب حفظہ اللہ
23مقدمہ
34پیش لفظ از مولانا عبد الخالق محمد صادق مدنی حفظہ اللہ
78ماہِ محرم اور یومِ عاشوراء
96فضائلِ صحابہ رضی اللہ عنہم
118ہجرتِ مدینہ
143ماہِ صفر اور بد شگونی
153رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل ومعجزات اور آپ کی خصوصیات
180جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شرعی حیثیت
200اُمت پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حقوق
225رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا اعلی اخلاق
247ماہِ رجب کی بدعات
264اسراء ومعراج
291تحفۂ معراج … نماز آنکھوں کی ٹھنڈک اور دل کا سکون
314ماہ ِ شعبان۔۔۔فضائل واحکام
330انفاق فی سبیل اللہ
358رمضان المبارک ۔ نیکیوں کا موسم بہار
380فضائل ِ قرآن مجید
402توبہ اور استغفار ۔۔۔۔ فوائد وثمرات
428رمضان المبارک کا آخری عشرہ
443خطبۂ عید الفطر
463فضائلِ حرمین شریفین
488حج کے فضائل ، احکام اور آداب (۱)
510حج کے فضائل ، احکام اور آداب (۲)
529عشرۂ ذوالحجہ کے فضائل واعمال
551خطبۂ عید الاضحی
573خطبۂ حجۃ الوداع ( ۱)
593خطبۂ حجۃ الوداع (۲)
Flag Counter