Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد1)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2014

235
(( کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم یَجْلِسُ عَلَی الْأَرْضِ وَیَأْکُلُ عَلَی الْأَرْضِ ،وَیَعْتَقِلُ الشَّاۃَ، وَیُجِیْبُ دَعْوَۃَ الْمَمْلُوْکِ عَلٰی خُبْزِ الشَّعِیْرِ )) [1] ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم زمین پر بیٹھتے اور زمین پر ہی کھانا کھاتے تھے ۔ اور بکری کو باندھتے تھے اور جو کی روٹی پر ایک غلام کی دعوت کو قبول فرماتے تھے ۔ ‘‘ ٭ حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ (( لَمْ یَکُنْ شَخْصٌ أَحَبَّ إِلَیْہِمْ مِنْ رَّسُوْلِ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم وَکَانُوا إِذَا رَأَوْہُ لَمْ یَقُومُوا لِمَا یَعْلَمُوْنَ مِنْ کَرَاہِیَتِہٖ لِذَلِکَ )) [2] ’’ صحایۂ کرام رضی اللہ عنہم کو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ کوئی شخص محبوب نہ تھا ، اِس کے باوجود وہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھتے تھے تو کھڑے نہیں ہوتے تھے کیونکہ وہ جانتے تھے کہ یہ آپ کو نا پسند ہے ۔‘‘ یہ اخلاق ہے سید المرسلین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا کہ آپ کو دیکھ کر لوگوں کا کھڑا ہونا آپ کو نا پسند تھا جبکہ آج آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ماننے والوں میں سے کسی افسر کے سامنے اس کے ما تحت ملازمین یا کسی ٹیچر کے سامنے اس کے شاگرد کھڑے نہ ہوں تو ’ صاحب ‘ کا مزاج خراب ہو جاتا ہے اور ملازموں اور طالب علموں کی شامت آجاتی ہے ! گویا انھیں یہ بات پسند ہوتی ہے کہ انھیں دیکھ کر لوگ کھڑے ہو جائیں اور سلیوٹ ماریں ۔ برا ہو اِس رذیل صفت کا کہ اس نے کتنے لوگوں کے اخلاق کو بگاڑ دیا ہے !جبکہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ ’’ جس شخص کے دل میں رائی کے دانے کے برابر تکبر ہو وہ جنت میں داخل نہ ہو گا ۔‘‘ ٭ حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ (( دَخَلَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم مَکَّۃَ یَوْمَ الْفَتْحِ وَذَقَنُہُ عَلٰی َرحْلِہٖ مُتَخَشِّعًا )) [3] ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فتحِ مکہ کے روز مکہ میں داخل ہوئے تو عاجزی وانکساری کا عالم یہ تھا کہ (آپ جھکے ہوئے تھے اور سواری پر بیٹھے ہوئے ) آپ کی ٹھوڑی کجاوے کو لگ رہی تھی ۔‘‘ یعنی اُس روز آپ متکبرانہ اور فاتحانہ انداز میں نہیں بلکہ نہایت تواضع اور عاجزی کے انداز میں مکہ مکرمہ میں داخل ہوئے ۔
x
صفحہعنوان
5جمعیۃ احیاء التراث الاسلامی ( کویت ) کا پیغام دعاۃ ومبلغین حضرات کے نام
7تقاریظ از شیخ الحدیث مولانا حافظ ثناء اللہ مدنی صاحب حفظہ اللہ
23مقدمہ
34پیش لفظ از مولانا عبد الخالق محمد صادق مدنی حفظہ اللہ
78ماہِ محرم اور یومِ عاشوراء
96فضائلِ صحابہ رضی اللہ عنہم
118ہجرتِ مدینہ
143ماہِ صفر اور بد شگونی
153رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل ومعجزات اور آپ کی خصوصیات
180جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شرعی حیثیت
200اُمت پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حقوق
225رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا اعلی اخلاق
247ماہِ رجب کی بدعات
264اسراء ومعراج
291تحفۂ معراج … نماز آنکھوں کی ٹھنڈک اور دل کا سکون
314ماہ ِ شعبان۔۔۔فضائل واحکام
330انفاق فی سبیل اللہ
358رمضان المبارک ۔ نیکیوں کا موسم بہار
380فضائل ِ قرآن مجید
402توبہ اور استغفار ۔۔۔۔ فوائد وثمرات
428رمضان المبارک کا آخری عشرہ
443خطبۂ عید الفطر
463فضائلِ حرمین شریفین
488حج کے فضائل ، احکام اور آداب (۱)
510حج کے فضائل ، احکام اور آداب (۲)
529عشرۂ ذوالحجہ کے فضائل واعمال
551خطبۂ عید الاضحی
573خطبۂ حجۃ الوداع ( ۱)
593خطبۂ حجۃ الوداع (۲)
Flag Counter