Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد1)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2014

294
أُولٰئِکَ فِی جَنَّاتٍ مُّکْرَمُوْنَ } [1] ’’ مگر نماز ادا کرنے والے جو ہمیشہ اپنی نماز پر قائم رہتے ہیں ۔۔۔ اور جو اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں ، یہی لوگ عزت واکرام کے ساتھ جنتوں میں رہیں گے ۔ ‘‘ اور کہیں اللہ تعالیٰ نمازیں ہمیشہ ادا کرنے والے مومنوں کو جنت الفردوس کے وارث قرار دیتے ہوئے یوں فرماتا ہے:{قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُوْنَ. اَلَّذِیْنَ ہُمْ فِیْ صَلاَتِہِمْ خَاشِعُوْنَ. وَالَّذِیْنَ ہُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُوْنَ .وَالَّذِیْنَ ہُمْ لِلزَّکَاۃِ فَاعِلُوْنَ . وَالَّذِیْنَ ہُمْ لِفُرُوْجِہِمْ حَافِظُوْنَ . إِلاَّ عَلٰی أَزْوَاجِہِمْ أَوْ مَامَلَکَتْ أَیْمَانُہُمْ فَإِنَّہُمْ غَیْرُ مَلُوْمِیْنَ. فَمَنِ ابْتَغٰی وَرَائَ ذٰلِکَ فَأُولٰئِکَ ہُمُ الْعَادُوْنَ . وَالَّذِیْنَ ہُمْ لِأَمَانَاتِہِمْ وَعَہْدِہِمْ رَاعُوْنَ . وَالَّذِیْنَ ہُمْ عَلٰی صَلَوَاتِہِمْ یُحَافِظُوْنَ. أُولٰئِکَ ہُمُ الْوَارِثُوْنَ . الَّذِیْنَ یَرِثُوْنَ الْفِرْدَوْسَ ہُمْ فِیْہَا خَالِدُوْنَ }[2] ’’ایمان والے لوگ کامیاب ہو گئے جو اپنی نماز میں عاجزی کرتے ہیںاور بے ہودہ باتوں سے دور رہتے ہیں۔ جو زکاۃ ادا کرتے رہتے ہیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں ، سوائے اپنی بیویوں اور کنیزوں کے جو ان کے قبضہ میں ہوں کیونکہ ان کے معاملہ میں ان پر کوئی ملامت نہیں ، البتہ ان کے سوا جو کوئی اور ذریعہ تلاش کرے تو ایسے ہی لوگ حد سے بڑھنے والے ہیں اور جو اپنی امانتوں اور عہدو پیمان کا پاس رکھتے ہیں اور جو اپنی نمازوں پر محافظت کرتے ہیں۔ یہی لوگ ایسے ہیں جو فردوس کے وارث بنیں گے اور اس میں ہمیشہ رہیں گے ۔ ‘‘ اور کہیں اللہ تبارک وتعالیٰ نماز قائم کرنے والوں کو یوں بشارت سناتا ہے : { إِنَّ الَّذِیْنَ آمَنُوْا وَعَمِلُوْا الصَّالِحَاتِ وَأَقَامُوْا الصَّلاَۃ وَآتَوُا الزَّکَاۃَ لَہُمْ أَجْرُہُمْ عِنْدَ رَبِّہِمْ وَلاَ خَوْفٌ عَلَیْہِمْ وَلاَ ہُمْ یَحْزَنُوْنَ}[3] ’’ البتہ جو لوگ ایمان لائے اور انھوں نے اچھے عمل کئے ، نماز قائم کرتے رہے اور زکاۃ ادا کرتے رہے تو ان کا اجر ان کے رب کے پاس ہے ۔ انھیں نہ کوئی خوف ہو گا اور نہ وہ غمگین ہونگے ۔ ‘‘ اور کہیں اللہ تعالیٰ سچے مومنوں کی صفات کے ضمن میں اقامت ِ نماز کا تذکرہ یوں فرماتا ہے : {إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِینَ إِذَا ذُکِرَ اللّٰه وَجِلَتْ قُلُوبُہُمْ وَإِذَا تُلِیَتْ عَلَیْہِمْ اٰیٰـتُہُ زَادَتْہُمْ إِیمٰنًا وَعَلَیٰ رَبِّہِمْ یَتَوَکَّلُونَ. الَّذِینَ یُقِیمُونَ الصَّلَـوٰۃَ وَمِمَّا رَزَقْنٰـہُمْ یُنْفِقُونَ . أُولٰئِکَ ہُمُ الْمُؤْمِنُونَ حَقًّا لَہُمْ دَرَجٰتٌ عِنْدَ رَبِّہِمْ وَمَغْفِرَۃٌ وَّرِزْقٌ کَرِیمٌ}[4]
x
صفحہعنوان
5جمعیۃ احیاء التراث الاسلامی ( کویت ) کا پیغام دعاۃ ومبلغین حضرات کے نام
7تقاریظ از شیخ الحدیث مولانا حافظ ثناء اللہ مدنی صاحب حفظہ اللہ
23مقدمہ
34پیش لفظ از مولانا عبد الخالق محمد صادق مدنی حفظہ اللہ
78ماہِ محرم اور یومِ عاشوراء
96فضائلِ صحابہ رضی اللہ عنہم
118ہجرتِ مدینہ
143ماہِ صفر اور بد شگونی
153رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل ومعجزات اور آپ کی خصوصیات
180جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شرعی حیثیت
200اُمت پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حقوق
225رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا اعلی اخلاق
247ماہِ رجب کی بدعات
264اسراء ومعراج
291تحفۂ معراج … نماز آنکھوں کی ٹھنڈک اور دل کا سکون
314ماہ ِ شعبان۔۔۔فضائل واحکام
330انفاق فی سبیل اللہ
358رمضان المبارک ۔ نیکیوں کا موسم بہار
380فضائل ِ قرآن مجید
402توبہ اور استغفار ۔۔۔۔ فوائد وثمرات
428رمضان المبارک کا آخری عشرہ
443خطبۂ عید الفطر
463فضائلِ حرمین شریفین
488حج کے فضائل ، احکام اور آداب (۱)
510حج کے فضائل ، احکام اور آداب (۲)
529عشرۂ ذوالحجہ کے فضائل واعمال
551خطبۂ عید الاضحی
573خطبۂ حجۃ الوداع ( ۱)
593خطبۂ حجۃ الوداع (۲)
Flag Counter