Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد1)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2014

352
آتی ہے۔ لہٰذا جس شخص کے پاس چاندی کے نصاب کی قیمت کے برابر یا اس سے زیادہ کرنسی موجود ہو اور اس پر سال گذر چکا ہو تو اس میں زکاۃ فرض ہوگی۔ مسئلہ (3) : قرض کی زکاۃ کی دو صورتیں ذہیں : پہلی یہ کہ مقروض قرضہ تسلیم کرتا ہو اور اسے جلد یا بدیر واپس کرنے کی طاقت بھی رکھتا ہو ، یامقروض تو قرضے سے انکاری ہو لیکن عدالت میں کیس کرکے اس سے قرضہ واپس لینے کا یقین ہو تو اس صورت میں قرض کی رقم کی زکاۃ قرض خواہ کو ادا کرنی ہوگی ۔ اور اس کا طریقہ یہ ہے کہ سال کے اختتام پر جب موجودہ مال کا حساب کیا جا رہا ہو اس کے ساتھ قرض کی رقم کو بھی ملا لیا جائے اور ٹوٹل مبلغ کا اڑھائی فیصد بطور زکاۃ ادا کردیا جائے ۔ اور دوسری صورت یہ ہے کہ مقروض قرضے سے انکاری ہو اور عدالت کے ذریعے اسے واپس لینے کا امکان بھی نہ ہو ، یا وہ قرضے کو تسلیم تو کرتا ہو لیکن ہر آئے دن واپسی کا وعدہ کرکے وعدہ خلافی کرتا ہو ، یا اس کے حالات ہی ایسے ہوں کہ وہ قرضہ واپس کرنے کی طاقت ہی نہ رکھتا ہو تو ایسی صورت میں قرض کی رقم پر زکاۃ فرض نہیں ہوگی ، ہاں جب مقروض قرضہ واپس کردے تو گذشتہ ایک سال کی زکاۃ ادا کردی جائے۔ مسئلہ( 4 ) : ایک شخص کے پاس زکاۃ کا نصاب تو موجود ہو ،چاہے سونا / چاندی کی شکل میں یا نقدی کرنسی کی شکل میں یا کسی اور شکل میں ، لیکن وہ خود دوسروں کا مقروض ہو اور اگر زکاۃ ادا کرے تو مزید بوجھ تلے دب جانے کا اندیشہ ہو تو ایسی حالت میں اس پر زکاۃ فرض نہیں ہوگی ، ہاں اگر قرض کی ادائیگی کے بعد بھی اس کے پاس زکاۃ کے نصاب کے برابر مال موجود ہو اور اس پر سال گذر چکا ہو تو اس کا اڑھائی فیصد زکاۃ کی نیت سے ادا کرنا ضروری ہوگا۔ مسئلہ( 5 ) : کمپنی کے حصص ( شیئرز) اگر تجارتی مقصد سے خریدے گئے ہوں اور ان پر سال گذر چکا ہو تو ان کی زکاۃ ادا کرنا لازمی ہوگا ۔ اگر خود کمپنی تمام پارٹنرز کے حصص کی زکاۃ ادا کردیتی ہے تو ٹھیک ہے ، ورنہ ہر پارٹنر اپنے اپنے حصص کی زکاۃ ادا کرنے کا پابند ہوگا۔ مسئلہ( 6 ) : زکاۃ خالص سونے / چاندی پر فرض ہوتی ہے ، لہٰذا ملاوٹ کو وزن میں شمار نہیں کیا جائے گا،اس طرح اگر ملاوٹ کا وزن نکال کر خالص سونے / چاندی کا وزن مقررہ نصاب سے کم ہو جائے تو اس پر زکاۃ فرض نہیں ہوگی۔
x
صفحہعنوان
5جمعیۃ احیاء التراث الاسلامی ( کویت ) کا پیغام دعاۃ ومبلغین حضرات کے نام
7تقاریظ از شیخ الحدیث مولانا حافظ ثناء اللہ مدنی صاحب حفظہ اللہ
23مقدمہ
34پیش لفظ از مولانا عبد الخالق محمد صادق مدنی حفظہ اللہ
78ماہِ محرم اور یومِ عاشوراء
96فضائلِ صحابہ رضی اللہ عنہم
118ہجرتِ مدینہ
143ماہِ صفر اور بد شگونی
153رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل ومعجزات اور آپ کی خصوصیات
180جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شرعی حیثیت
200اُمت پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حقوق
225رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا اعلی اخلاق
247ماہِ رجب کی بدعات
264اسراء ومعراج
291تحفۂ معراج … نماز آنکھوں کی ٹھنڈک اور دل کا سکون
314ماہ ِ شعبان۔۔۔فضائل واحکام
330انفاق فی سبیل اللہ
358رمضان المبارک ۔ نیکیوں کا موسم بہار
380فضائل ِ قرآن مجید
402توبہ اور استغفار ۔۔۔۔ فوائد وثمرات
428رمضان المبارک کا آخری عشرہ
443خطبۂ عید الفطر
463فضائلِ حرمین شریفین
488حج کے فضائل ، احکام اور آداب (۱)
510حج کے فضائل ، احکام اور آداب (۲)
529عشرۂ ذوالحجہ کے فضائل واعمال
551خطبۂ عید الاضحی
573خطبۂ حجۃ الوداع ( ۱)
593خطبۂ حجۃ الوداع (۲)
Flag Counter