Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد1)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2014

555
اور برسات کا پانی اس کے دائیں بائیں سے گزر جاتا تھا ۔ کچھ عرصہ بعد وہاں جرہم قبیلہ کے لوگ یا ان کے گھر والے (کداء ) کے راستے سے آرہے تھے ،وہ ادھر سے گزرے اور مکہ کے نشیب میں اترے۔انھوں نے وہاں ایک پرندہ گھومتا دیکھا تو کہنے لگے : یہ پرندہ ضرور پانی پر گردش کر رہا ہے ، ہم اس میدان سے واقف ہیں ، یہاں کبھی پانی نہیں دیکھا۔ چنانچہ انھوں نے ایک دو آدمی بھیجے ، انھوں نے پانی موجود پایا تو واپس جا کر انھیں پانی کی خبر دی تو وہ بھی آ گئے ۔ حضرت ہاجرہ وہیں پانی کے پاس بیٹھی تھیں ۔انھوں نے پوچھا : کیا ہمیں یہاں قیام کرنے کی اجازت دیں گی ؟ حضرت ہاجرہ نے کہا : ہاں لیکن پانی میں تمھارا حق نہیں ہو گا ۔ وہ کہنے لگے : ٹھیک ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ام اسماعیل خود بھی یہ چاہتی تھیں کہ انسان وہاں آباد ہوں ۔ ‘‘ چنانچہ وہ وہاں اتر پڑے اور اپنے گھر والوں کو بھی بلا بھیجا ۔ جب وہاں ان کے کئی گھر آباد ہو گئے اور اسماعیل علیہ السلام جوان ہو گئے اور انہی لوگوں سے عربی سیکھی تو ان کی نگاہ میں وہ بڑے اچھے جوان نکلے ، وہ ان سے محبت کرتے تھے اور اپنے خاندان کی ایک عورت ان کو بیاہ دی ۔ پھران کی والدہ فوت ہو گئیں ۔[1] برادران اسلام ! ہم نے جو آیات اِس آزمائش کے تعلق سے ذکر کی ہیں ان میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ جب اسماعیل علیہ السلام جوان ہوئے تو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے خواب میں دیکھا کہ وہ اپنے اِس جگر گوشے کو ذبح کر رہے ہیں اور چونکہ انبیاء علیہم السلام کے خواب بھی وحی ہوتے ہیں اس لئے انھوں نے اپنے اِس اکلوتے بیٹے کو ذبح کرنے کا عزم کر لیا ۔ تاہم انھوں نے اسے عملی جامہ پہنانے سے پہلے یہ معاملہ اپنے بیٹے پر پیش کیا اور اس سے اس کی رائے طلب کی ۔ نیک اور برد بار بیٹے نے فورا کہا : {یَا أَبَتِ افْعَلْ مَا تُؤْمَرُ} ’’ اے ابا جان ! آپ وہ کام کر گذریں جس کا آپ کو حکم دیا گیاہے ۔ ‘‘ صرف یہی نہیں بلکہ بوڑھے باپ کو اپنے صبر وثبات کا یقین دلاتے ہوئے کہا : {سَتَجِدُنِیْ إِن شَاء اللّٰہُ مِنَ الصَّابِرِیْنَ} ’’ اگر اللہ نے چاہا تو آپ مجھے صبر کرنے والوں میں سے پائیں گے ۔ ‘‘ کیا جذبہ تھا باپ بیٹے کا کہ دونوں اللہ کے حکم پر عمل کرنے کیلئے ہمہ تن تیار اور مستعد ۔ باپ اپنے جگر گوشے کو قربان کرنے کیلئے اور بیٹا قربان ہونے کیلئے بے تاب ۔ اللہ اکبر ! یقینا یہ بہت بڑی آزمائش تھی جس میں یہ دونوں حضرات کامیاب ہوئے ۔ اللہ تعالیٰ نے اسے {إِنَّ ہَذَا لَہُوَ الْبَلَائُ الْمُبِیْنُ } سے تعبیر کیا ہے ۔
x
صفحہعنوان
5جمعیۃ احیاء التراث الاسلامی ( کویت ) کا پیغام دعاۃ ومبلغین حضرات کے نام
7تقاریظ از شیخ الحدیث مولانا حافظ ثناء اللہ مدنی صاحب حفظہ اللہ
23مقدمہ
34پیش لفظ از مولانا عبد الخالق محمد صادق مدنی حفظہ اللہ
78ماہِ محرم اور یومِ عاشوراء
96فضائلِ صحابہ رضی اللہ عنہم
118ہجرتِ مدینہ
143ماہِ صفر اور بد شگونی
153رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل ومعجزات اور آپ کی خصوصیات
180جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شرعی حیثیت
200اُمت پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حقوق
225رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا اعلی اخلاق
247ماہِ رجب کی بدعات
264اسراء ومعراج
291تحفۂ معراج … نماز آنکھوں کی ٹھنڈک اور دل کا سکون
314ماہ ِ شعبان۔۔۔فضائل واحکام
330انفاق فی سبیل اللہ
358رمضان المبارک ۔ نیکیوں کا موسم بہار
380فضائل ِ قرآن مجید
402توبہ اور استغفار ۔۔۔۔ فوائد وثمرات
428رمضان المبارک کا آخری عشرہ
443خطبۂ عید الفطر
463فضائلِ حرمین شریفین
488حج کے فضائل ، احکام اور آداب (۱)
510حج کے فضائل ، احکام اور آداب (۲)
529عشرۂ ذوالحجہ کے فضائل واعمال
551خطبۂ عید الاضحی
573خطبۂ حجۃ الوداع ( ۱)
593خطبۂ حجۃ الوداع (۲)
Flag Counter