Maktaba Wahhabi

61 - 89
سنوارے‘ یہ باطن کا شرک ہے۔ ۳- بندہ اللہ کے واسطے عبادت میں داخل ہو اور اللہ ہی کے واسطے عبادت سے نکلے‘ پھراس چیز کا لوگوں کو علم ہو جائے اور اس پر اس کی تعریف ہو تو اس تعریف سے اس کے دل کو سکون واطمینان حاصل ہواور وہ مزید اس بات کی تمنا کرے کہ لوگ اس کی تعریف و توصیف کریں اور اسے دنیوی مطلوب حاصل ہو جائے،یہ خوشی و مسرت ‘ تعریف کی مزید خواہش اور اپنے مطلوب کے حصول کی تمنا‘ وغیرہ پوشیدہ ریاکاری پر دلالت کرتی ہیں۔ ۴- جسمانی ریاکاری: جیسے کوئی شخص چہرے کی زردی اور جسم کی کمزوری ظاہر کرے‘ اس سے لوگوں کو یہ دکھانا مقصود ہوکہ وہ بڑا عبادت گزار ہے اور اس پرآخرت کا خوف غالب ہے‘ اور کبھی کبھار ریاکاری آواز کی پستی اورہونٹوں کی پژمردگی سے بھی ہوتی ہے تاکہ لوگوں کو یہ شعور دے کہ وہ روزے سے ہے۔ ۵- لباس یا وضع قطع کے ذریعہ ریا کاری: جیسے کوئی شخص پیوند لگے
Flag Counter