Maktaba Wahhabi

63 - 89
۹- لوگوں کے درمیان اپنی ذات کی مذمت کے ذریعہ ریاکاری: اور اس سے اس کا مقصد لوگوں کو یہ دکھانا ہو کہ وہ بڑا متواضع اور خاکسار آدمی ہے‘ تاکہ ان کے نزدیک اس کا مقام بڑھ جائے اور اسے بیان کر کے لوگ اس کی مدح و ستائش کریں ‘ یہ ریاکاری کی باریک قسموں میں سے ہے۔ ۱۰- ریاکاری کی باریکیوں اور اسرار میں سے یہ بھی ہے کہ عمل کرنے والا اپنی نیکی چھپائے‘ اس طور پر کہ وہ یہ نہ چاہے کہ لوگوں کو اس کی اطاعت (نیکیوں) کی اطلاع ہو اور نہ ہی اس کے ظاہر ہونے سے اسے خوشی ہو‘ لیکن اس کے باوجود جب وہ لوگوں کو دیکھے تو اس کی خواہش یہ ہو کہ لوگ اس سے سلام کرنے میں پہل کریں ‘ اس سے خندہ پیشانی اور احترام سے ملیں ‘ اس کی تعریف و توصیف کریں ‘ گرمجوشی سے اس کی ضرورت پوری کریں اور خرید و فروخت میں اس کے ساتھ نرمی کا برتاؤ کریں،اور اگر یہ سب کچھ نہ حاصل ہو تو اپنے دل میں رنج و تکلیف محسوس کرے‘ گویا وہ اپنی خفیہ نیکیوں پر عزت و احترام کا طلبگار اور خواہش مند ہے۔ ۱۱- ریاکی باریکیوں میں سے یہ بھی ہے کہ انسان اخلاص کو اپنے
Flag Counter