Maktaba Wahhabi

64 - 89
مقاصد کے حصول کا ذریعہ بنائے۔شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں :’’بیان کیا جاتا ہے کہ ابوحامد غزالی کو معلوم ہوا کہ جو شخص چالیس روز تک اللہ کے لئے اخلاص اپنائے گا تو’حکمت‘ اس کے دل سے نکل کر اس کی زبان پر جاری ہوجائے گی (ابو حامد غزالی)فرماتے ہیں کہ : میں نے بھی چالیس روز تک اخلاص اپنایا تو کچھ بھی نہ ہوا،میں نے ایک عارف باللہ سے اس بات کا تذکرہ کیا تو انھوں نے مجھ سے کہا: تم نے حکمت کے لئے اخلاص اپنایا تھا‘ اللہ کے لئے نہیں (اس لئے کو ئی نتیجہ نہیں نکلا)۔[1] یہ اس طرح کہ انسان کا مقصد کبھی حکمت و بردباری یا اپنے حق میں لوگوں کی تعظیم و تعریف کا حصول یا اس کے علاوہ دیگر مقاصد ہوا کرتے ہیں۔اور یہ عمل اللہ کے لئے اخلاص اور اس کی رضا جوئی کے لئے انجام نہیں پایا بلکہ اس مقصد کے حصول کی خاطر انجام پایا ہے۔
Flag Counter