Maktaba Wahhabi

70 - 89
اصولوں کی طرف لوٹے گا: ۱- حمد و ثنا اور مدح و ستائش کی لذت کی محبت و چاہت۔ ۲- مذمت و برائی سے فرار۔ ۳- لوگوں کے پاس جو کچھ ہے اس کی لالچ۔[1] ان باتوں کی شہادت حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ذکر کردہ باتوں سے ملتی ہے‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہنے لگا: آدمی بہادری اور شجاعت کے جوہر دکھانے کے لئے جہاد کرتا ہے،اور غیرت و حمیت کی وجہ سے جہاد کرتا ہے‘ اور دکھاوے کی خاطر جہاد کرتا ہے‘ تو ان میں سے کون اللہ کی راہ میں (جہاد کرنے والا) ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’من قاتل لتکون کلمۃ اللّٰہ ھي العلیا فھو في سبیل اللّٰہ‘‘[2]
Flag Counter