Maktaba Wahhabi

71 - 89
جو اللہ کے کلمہ کی سربلندی کے لئے جہاد کرے وہ اللہ کی راہ میں (جہاد کرنے والا)ہے۔ چنانچہ اس شخص کا یہ کہنا کہ ’’بہادری کے جوہر دکھانے کے لئے جہاد کرتاہے‘‘کا مفہوم یہ ہے کہ تاکہ اس کانام لیا جائے ‘اس کی قدر دانی ہو اور اس کی مدح و ثنا کی جائے۔ اور ’’غیرت و حمیت کی وجہ سے جہاد کرتا ہے‘‘ کا مطلب یہ ہے کہ وہ مغلوب و مقہور ہونے یا مذمت کئے جانے سے نفرت کرتا ہے۔ اور ’’دکھاوے کی خاطر جہاد کرتا ہے‘‘ کا معنیٰ یہ ہے کہ تاکہ اس کی بہادری اور جواں مردی دیکھی جائے،اور یہی دلوں میں جاہ و منزلت کی لذت ہے۔ اور کبھی انسان مدح و ستائش کی خواہش کرتا ہے لیکن مذمت سے ڈرتا ہے‘ جیسے بہادروں کے درمیان بزدل‘ لہٰذا وہ مذمت کے خوف سے پامردی کا ثبوت دیتا ہے ‘راہ فراراختیار نہیں کرتا،اسی طرح کبھی انسان جہالت سے متہم کئے جانے کے خوف سے بلا علم فتویٰ دیدیتا ہے۔
Flag Counter