Maktaba Wahhabi

73 - 89
محرکات کا تذکرہ گذشتہ صفحات میں ہوچکا ہے۔ (۲) اہل سنت و جماعت کے مذہب کے مطابق کتاب وسنت پر مبنی اللہ کے اسماء وصفات اور افعال کی صحیح معرفت کے ذریعہ اللہ کے جلال وعظمت کا علم حاصل کرنا‘ کیونکہ جب بندہ کو اس بات کا علم ہوگا کہ اللہ واحد ہی تنہا نفع و نقصان‘ عزت و ذلت‘ پستی و برتری‘ دینے نہ دینے اور مارنے جلانے کا مالک‘ خیانت کرنے والی آنکھوں اور سینوں میں پوشیدہ رازوں کا جاننے والاہے،نیز یہ کہ اللہ وحدہ لا شریک ہی تنہا مستحقِ عبادت ہے،تو یہ ساری چیزیں اخلاص اور اللہ کے ساتھ سچائی پیدا کریں گی،لہٰذا توحید کی تمام قسموں کی صحیح معرفت حاصل کرنا ضروری ہے۔ (۳) آخرت میں اللہ عز وجل کی تیار کردہ نعمت و عذاب‘ موت کی ہولناکیوں اور عذاب قبر وغیرہ کی معرفت حاصل کرنا‘ کیونکہ جب بندہ کو ان چیزوں کا علم ہوگا اور وہ سمجھ دار ہوگا تو ریاکاری ترک کرکے اخلاص اپنائے گا۔ (۴) دنیا کے لئے عمل کرنے نیز عمل کو ضائع کرنے والی ریاکاری کی
Flag Counter