Maktaba Wahhabi

139 - 293
ان اعضا پر میت اپنے رب کو سجدہ کیا کرتا تھا۔ پھر سب سے پہلے لنگوٹ (یعنی مقعد کے نیچے رکھا جانے والا کپڑا) کو اچھی طرح باندھ دیں- اس کے بعد سب سے اوپر والی چادر، جو کہ میت کے جسم سے متصل ہوتی ہے اسے دائیں طرف سے میت کے جسم پر سرسے پا ؤں تک اچھی طرح لپیٹ دیں اور پھر بائیں طرف اسی طرح لپیٹ دیں ، اس طرح لفافے (چادر) کا بایاں کنارہ اوپر رہے گا۔ اسی طرح دوسری چادر اور پھر تیسری چادر لپیٹ دیں اور تینوں بند مضبوطی سے باندھ دیں ، تاکہ کفن منتشر نہ ہو۔ مسلم خواتین کا کفن: مسلم خواتین کو پانچ کپڑوں میں کفن دیا جائے گا، دو چادریں (لفافے)، قمیص، ازار (تہبند) اور خمار (اوڑھنی)۔ مثلاً اگر میت کے جسم کا عرض (چوڑائی) (۵۰سم) ہے تو لفافے (اوپر والی بڑی چادر) کا عرض تین گنا یعنی (۱۵۰ سم) ہوگا اور بند بھی اسی حساب سے بنائے جائیں گے۔ قمیص کا ناپ: قمیص کندھے سے لے کر پنڈلی سے نیچے تک لمبی اور اس کا عرض (۹۰سم) ہوگا اور درمیان میں سر کو داخل کرنے کے لیے قمیص کے گلے کی ما نند چاق رکھا جائے گا اور ازار (تہبند) کا عرض (۹۰سم) اور طول (۱۵۰سم) ہوگا۔ اور اوڑھنی (خمار) کا طول و عرض (۹۰ سم) مربع ہو گا۔ کفن پہنانے کا طریقہ: سب سے پہلے مرد کی طرح عورت کے اعضائے سجدہ کو خوشبو لگائی جائے اور اس کے سرکے بالوں کی تین چوٹیاں بناکر کندھوں کے پیچھے ڈال دی جائیں اور کفن کو اگر یا لوبان یا بخور سے دھونی دی جائے۔ پھر کفن کو ترتیب سے اس طرح بچھایا جائے کہ بند (اربطہ) سب سے پہلے (چوڑائی میں ) بچھائے جائیں ، پھر ان کے اوپر لفافے (چادریں ) بچھادی جائیں اور ان کے اوپر قمیص لمبائی کے رخ اس طرح بچھائی
Flag Counter