ہے توپھر اس ملک شام کی زمین پرمحمد( صلی اللہ علیہ وسلم ) کاقبضہ ہوگا ،حالانکہ وہ کمزورہے،مفلوک الحال ہے، کھانے کیلئے اناج نہیں اور ہمارے پاس طاقت ہے،وسائل ہیں،صنعتیں، حرفتیں، دنیا کے خزانے اور دولتیں ہیں، لیکن اللہ رب العزت ان چیزوں کامحتاج نہیں ہے، اللہ کاامر آجائے، یہ سب کی سب طاقتیں مسمار ہوجاتی ہیں،ساری طاقتیں بربادہو جاتی ہیں،فرعون کی فرعونیت پانی کے ایک گھونٹ سے باہر نکل آتی ہے اور وہ مردہ ڈھانچہ بن جاتی ہے، یہ اللہ کی طاقت اور اللہ کاامر ہے، بس بات یہ ہے کہ اللہ کے ساتھ سیدھاتعلق جوڑ لیں اورخاص کروہ لوگ جو دعوت وجہاد کاکام کرتے ہیں، ان کوتوہرمعاملے میں کامل ہونا چاہئے ،ایک نمونہ، ایک آئیڈیل اورایک مثال ہونا چاہئے۔توحیدکارنگ:ان کوتوتوحیدکے رنگ میں رنگا ہوناچاہئے، ان کے ظاہرپر،ان کے باطن پر، ان کے قلوب پر،ان کے اذہان پر اور ان کے لباس پر مکمل رنگ ہو، کس کا؟ اللہ کارنگ اور اللہ کے دین کارنگ ہو۔[صِبْغَۃَ اللہِ۰ۚ وَمَنْ اَحْسَنُ مِنَ اللہِ صِبْغَۃً۰ۡ][1]وہ کوئی معاملہ اپنے ہاتھ میں نہ لیںکہ ہمیں دین کاکام کرنا ہے،ویڈیوبھی جائز ہے، فوٹوبھی جائز ہے،ہمیں اسمبلی میںجاکرتوحید کی اذانیںدینی ہیں، جمہوری طریقےسےالیکشنبھیجائزہیں،نہیںیہساریچیزیں اللہ کےدینکےساتھبغاوتہیں۔