بولوں گا، عداوت، غصہ بہت ہے اورکینہ بہت ہے،وہ سارے زخم یادتھے، جوبدر میں ہمیں پہنچے،ہمارے ستر سردارجنہیں میدان بدرمیں قتل کردیاگیا،ان میں سے ایک ایک یاد آرہا ہے ، لیکن میں نے یہ تہیہ کرلیا کہ سچ بولنا ہے،جھوٹ نہیں بولنا۔ہرقل کاپہلاسوال:ہرقل کی ترتیب کے مطابق سب بیٹھ گئے ،مجلس کا آغاز ہوتاہے:اس نے پہلا سوال کیا:’’کیف نسبہ فیکم‘‘ پہلے یہ بتاؤ کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نسب کیساہے؟ اس کے خاندان اور نسب کا کچھ تعارف کراؤ،کیونکہ یہ ایک بڑی قوی اساس ہے،خاندان کو دیکھا جائے گا۔نسب کو دیکھا جائے گا۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم کانسب تو آدم علیہ السلام تک معروف تھا،اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہر باپ دادا کو پاکیزہ نکاح کے عمل سے پیدا ہونے والابیان فرمایاتھا۔ابوسفیاننےکہا:’ھو فینا ذو نسب‘‘اسکانسبہممیں بہتاونچاہےاوراسکاخاندانبڑااعلیٰہے۔چنانچہرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کافرمان ہے: اللہ تعالیٰ نے اولاد آدم سے اولاد اسماعیل کوچن لیا، اولاد اسماعیل سے قریش کوچن لیا اورقریش میں سے بنوہاشم کوچن لیا اوربنوہاشم میں سے مجھے چن لیا۔ گویابنوہاشم پوری کائنات میں سے چناہوا خاندان ہے اورمحمد( صلی اللہ علیہ وسلم )اس چنے ہوئے خاندان میں سے چنی ہوئی شخصیت ہیں۔[1]