Maktaba Wahhabi

263 - 516
"وَأُمَّهَاتُكُمُ اللَّاتِي أَرْضَعْنَكُمْ وَأَخَوَاتُكُم مِّنَ الرَّضَاعَةِ" "اور تمہاری وه مائیں جنہوں نے تمہیں دودھ پلایا ہو اور تمہاری دودھ شریک بہنیں(تم پر حرام کی گئی ہیں۔)"[1] نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: " يَحْرُمُ مِنْ الرَّضَاعِ مَا يَحْرُمُ مِنْ النَّسَبِ " "رضاعت سے بھی وہ رشتے حرام ہوجاتے ہیں جو نسب سے حرام ہوتے ہیں۔"[2] (5)۔باپ اور دادا کی منکوحہ سے نکاح کرناحرام ہے۔اللہ تعالیٰ کا حکم ہے: "وَلا تَنْكِحُوا مَا نَكَحَ آبَاؤُكُمْ مِنَ النِّسَاءِ" "اوران عورتوں سے نکاح نہ کرو جن سے تمہارے باپوں نے نکاح کیاہے۔"[3] (6)۔بیٹے،پوتے اور پرپوتے کی بیوی سے نکاح کرناحرام ہے۔فرمان الٰہی ہے: "وَحَلَائِلُ أَبْنَائِكُمُ الَّذِينَ مِنْ أَصْلَابِكُمْ " "اور تمہارے صلبی(سگے) بیٹوں کی بیویوں سے نکاح کرنابھی تم پر حرام ہے۔"[4] (7)۔منکوحہ عورت(بیوی) سے نکاح ہوتے ہی اس کی ماں،دادی ،نانی سے نکاح حرام ہوجاتا ہے۔اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: "وَأُمَّهَاتُ نِسَائِكُمْ" "اور تمہاری بیویوں کی مائیں(بھی تم پر حرام ہیں۔)"[5] (8)۔بیوی کی بیٹی،پوتی اور نواسی سے نکاح کرنا حرام ہے، بشرطیکہ اس سے دخول ہوچکا ہو۔اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: "وَرَبَائِبُكُمُ اللَّاتِي فِي حُجُورِكُم مِّن نِّسَائِكُمُ اللَّاتِي دَخَلْتُم بِهِنَّ فَإِن لَّمْ تَكُونُوا دَخَلْتُم بِهِنَّ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ" "اور تمہاری وه پرورش کرده لڑکیاں جو تمہاری گود میں ہیں، تمہاری ان عورتوں سے جن سے تم دخول کر چکے ہو(حرام ہیں)، ہاں! اگر تم نے ان سےدخول نہ کیا ہو تو تم پر کوئی گناه نہیں۔"[6]
Flag Counter