Maktaba Wahhabi

32 - 47
14/40۔کچھ عورتیں وہ ہیں جو نماز ِ تراویح کے لئے مسجد جائیں تو بخّور کرکے(خوشبو لگا کر)جاتی ہیں،جبکہ یہ ممنوع ہے۔ 15/41۔کئی خواتین مسجد میں گریہ و بکاء یا دعاء کرتے وقت اپنی آوازیں بلند کردیتی ہیں،جبکہ یہ ایک فتنہ ہے،جس سے اللہ نے عورت کو منع فرمایا ہے۔ 16/42۔بعض عورتیں بچوں کی پروا ہ کئے بغیر انہیں چھوڑ کر مسجد چلی جاتی ہیں،حالانکہ عورت کے مسجد میں جاکر نماز پڑھنے سے بچوں کی صحیح نگہداشت اور بہتر تربیّت کرنا زیادہ کار ِ ثواب ہے۔ 17/43۔اکثر عورتیں رمضان المبارک میں بھی چغلی و غیبت اور اول فول باتوں سے باز نہیں آتیں،جبکہ یہ انکے لئے اجر و ثواب کے ضیاع بلکہ اُلٹا باعث ِ گناہ ہے۔ 18/44۔ہر نیک کام کرنے کو ٹالتے جانا،جیسے تلاوت ِ قرآن ہے تو ظہر کے وقت کہا کہ عصر کو کروںگی،عصر کا وقت آیا تو کہا کہ رات کو کروںگی حتی کہ اسی طرح ٹال مٹول کرتے کرتے سارا ماہ ِرمضان المبارک گزرجاتا ہے اور ایک مرتبہ بھی پورا قرآن نہیں پڑھ پاتیں۔ 19/45۔بعض عورتوں نے رمضان المبارک کے مہینے کو کاہلی و سستی اور نیند کا مہینہ بنا رکھا ہے،سارا دن یا دن کا اکثر حصہ سوتے گزار دیتی ہیں اور انہیں روزے کی اصل لذّت اور اسکی مشروعیّت کی اصل حکمت کا پتہ ہی نہیں چلتا۔ 20/46۔کچھ خواتین رمضان المبارک میں نشر ہونے والے انعامی پروگراموں(ریڈیو،ٹی وی،اخبارات وغیرہ)میں شرکت کرتی اور انہی کے پیچھے لگی رہتی ہیں اور اسی جھنجٹ میں عبادت و ذکر ِالٰہی اور تلاوت ِ قرآن کو وقت دینے سے محروم رہ جاتی ہیں۔ 21/47۔بعض عورتیں اپنی بیٹیوں کو صحیح تعلیم و تربیت نہیں دے پاتیں،خصوصاً انہیں بلوغت کی
Flag Counter