Maktaba Wahhabi

36 - 47
15۔ اللہ تعالی عبادت گزار نوجوان پر فرشتوں میں فخر کرتا ہے اور کہتا ہے : میرے بندے کی طرف دیکھو جس نے میری خاطر حلال تسکین ِ شہوت چھوڑی ہوئی ہے۔(اور اپنی جوانی میری خاطر َصرف کردی ہے)وہ میرے نزدیک میرے بعض فرشتوں جیسا ہے۔۔(ضعیف الجامع ۲؍۱۰۹،الضعفاء ابن عدی) 16۔ پانچ چیزیں روزہ اور وضوء توڑ دیتی ہیں : جھوٹ،غیبت،چغلی،جھوٹی قسم،شہوت کے ساتھ کسی کودیکھنا۔(ضعیف الجامع ۲؍۱۲۴،سلسلۃ الاحادیث الضعیفہ :۱۷۰۸) 17۔ روزے دار عبادت میں شمار ہوتا ہے،جب تک کہ وہ کسی مسلمان کی غیبت نہ کرے اور اسے اذیت نہ پہنچائے۔(العلل للدار قطنی ۳؍۲۳۰) 18۔ روزے دار صبح سے شام تک عبادت میں شمار ہوتا ہے جب تک کہ وہ کسی کی غیبت نہ کرے،جب اس نے غیبت کی اس نے اپنا روزہ توڑ لیا۔ 19۔ روزہ ڈھال ہے،جب تک کہ جھوٹ یا غیبت سے وہ اسے توڑ نہ لے۔(ضعیف الجامع ۱؍۳۵۔۳؍۲۱۹،سلسلۃ الاحادیث الضعیفہ :۲۶۴۲) 20۔ اگر کوئی جمعہ کا دن(گناہ سے)سلامت رہا تو وہ پورا ہفتہ سلامت رہے گا،اور جب پورہ رمضان سلامت رہا تو سارا سال ہی سلامت رہے گا۔(الموضوعات ۲؍۱۹۴،الاحادیث الموضوعہ ص:۹۳) 21۔ جنت سال بھر ماہ ِ رمضان کے لئے سجتی رہتی ہے۔(العلل المتناھیۃ ۲؍۴۶) 22۔ رمضان المبارک کی پہلی رات اللہ روزے دار بندوں پر نظر ڈالتا ہے اور جب اللہ کسی بندے پر نظر ڈال دے،تو پھر اسے عذاب نہیں کرتا۔(الاحادیث الموضوعہ ص:۸۸)
Flag Counter