Maktaba Wahhabi

112 - 120
مسئلہ نمبر 62:امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک حدیث پر عمل کرنا ہدایت ہے اور حدیث کے برعکس عمل کرنا گمراہی اور فساد ہے۔ عَنْ اَبِیْ حَنِیْفَۃَ رَحِمَہُ اللّٰہُ اَنَّہٗ کَانَ یَقُوْلُ لَمْ یَزِلِ النَّاسُ فِیْ صَلاَحِ مَادَامَ فِیْہِمْ مَنْ یَطْلُبُ الْحَدِیْثَ فَاِذَا طَلَبُوا الْعِلْمَ بِلاَ حَدِیْثٍ فَسَدُّوْا ۔ ذَکَرَہُ الشَّعْرَانِیُّ فِی الْمِیْزَانِ [1] امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں ’’لوگ اس وقت تک ہدایت پر قائم رہیں گے جب تک ان میں علم حدیث حاصل کرنے والے موجود رہیں گے ، جب حدیث کے بغیر(دین کا)علم حاصل کیا جائے گا تو لوگوں میں بگاڑ اور فساد پیدا ہوجائے گا۔‘‘ شعرانی نے میزان میں اس کا ذکر کیاہے۔ مسئلہ نمبر 63:سنت ِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مو جودگی میں رائے دریافت کرنے والے کو امام مالک رحمہ اللہ کی فتنے میں پڑنے یا عذاب میں مبتلا ہونے کی تنبیہہ۔ جَائَ رَجُلٌ اِلٰی مَالِکٍ رَحِمَہُ اللّٰہُ عَنْ مَسْأَلَۃِ فَقَالَ لَہٗ:قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کَذَا وَ کَذَا ، فَقَالَ الرَّجُلُ:أَ رَأَیْتَ ؟ قَالَ مَالِکٌ﴿فَلْیَحْذَرِ الَّذِیْنَ یُخَالِفُوْنَ عَنْ أَمْرِہٖ اَنْ تُصِیْبَہُمْ فِتْنَۃٌ اَوْ یُصِیْبَہُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ﴾(63:27)رَوَاہُ فِیْ شَرْحِ السُّنَّۃِ [2] ایک آدمی امام مالک رحمہ اللہ کے پاس آیا اورکوئی مسئلہ دریافت کیا ، امام مالک رحمہ اللہ نے بتایا کہ اس بارہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک یہ ہے۔ اس آدمی نے عرض کیا ’’اس بارہ میں آپ کی کیا رائے ہے؟‘‘ امام مالک رحمہ اللہ نے جواب میں یہ آیت تلاوت فرمائی ’’جو لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کی مخالفت کرتے ہیں انہیں ڈرنا چاہئے کہ وہ کسی فتنے یا دردناک عذاب میں مبتلا نہ ہوجائیں۔‘‘ یہ روایت شرح السنہ میں ہے۔ مسئلہ نمبر 64:سنت ِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں امام شافعی رحمہ اللہ کے بعض اقوال اَجْمَعَ الْمُسْلِمُوْنَ عَلٰی اَنْ مَنِ اسْتَبَانَ لَہٗ سُنَّۃٌ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم لَمْ یَحِلَّ لَہٌ اَنْ یَدَعَہَا لِقَوْلِ اَحَدٍ ۔ ذَکَرَہٗ اِبْنُ قَیِّمٍ وَ الْفُلاَنِیُّ [3]
Flag Counter