Maktaba Wahhabi

42 - 120
العلم ، ج 1) 7۔ امام مالک رحمہ اللہ نے حدیث شریف کا مستند مجموعہ ’’مؤطا امام مالک‘‘ کے نام سے مرتب کیا ، جسے کتب ِ احادیث میں نمایاں مقام حاصل ہے۔ 8۔ محمد بن مسلم بن شہاب زہری رحمہ اللہ نے زمانہ طالب علمی میں سنن و آثار ِصحابہ قلمبند کئے۔(جامع بیان العلم ، ج 1) 9۔ حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے اپنے عہد ِ خلافت(صفر99ھ …تا… رجب 101ھ)میں تدوین ِ حدیث کے لئے حکومتی سطح پر اہتمام فرمایا ۔ اس مقصد کے لئے اسلامی مملکت کے تمام ماہر محدثین کو احادیث کی جمع و تدوین کا فرمان جاری کیا جس کے نتیجے میں احادیث کے بہت سے مجموعے دارالخلافہ دمشق میں پہنچ گئے ۔ ان مجموعوں کی تحقیق و ترتیب جلیل ُ القدر تابعی اور مشہور محدث محمد بن مسلم بن شہاب زہری(وفات 124ھ)نے کی اور ان کی نقول مملکت اسلامیہ کے گوشے گوشے میں پھیلا دی گئیں۔ اس عہد ِ مبارک میں تدوین ِ حدیث پر کام کرنے والے دوسرے محدثین کے اسمائے گرامی یہ ہیں: 1۔ عبدالعزیز بن جریج البصری رحمہ اللہ ، مکہ میں رہائش پذیر تھے، 150 ھ میں وفات پائی۔ 2۔ محمد بن اسحاق رحمہ اللہ ، مدینہ منورہ میں رہائش پذیر تھے ، 151ھ میں وفات پائی۔ 3۔ سعید بن راشد رحمہ اللہ یمن میں رہائش پذیر تھے ، 153ھ میں وفات پائی۔ 4۔ سعید بن عروبہ رحمہ اللہ بصرہ میں رہائش پذیر تھے ، 156ھ ہجری میں وفات پائی۔ 5۔ عبدالرحمن بن عمرو اوزاعی رحمہ اللہ شام میں رہائش پذیر تھے ، 157ھ میں وفات پائی۔ 6۔ محمد بن عبدالرحمن رحمہ اللہ مدینہ منورہ میں رہائش پذیر تھے ، 158ھ میں وفات پائی۔ 7۔ ربیع بن صبیح رحمہ اللہ بصرہ میں رہائش پذیر تھے ، 160ھ میں وفات پائی۔ 8۔ سفیان ثوری رحمہ اللہ کوفہ میں رہائش پذیر تھے ، 161ھ میں وفات پائی۔ 9۔ حماد بن ابی سلمہ رحمہ اللہ بصرہ میں رہائش پذیر تھے ، وہیں167ھ میں وفات پائی۔ 10۔ مالک بن انس رحمہ اللہ مدینہ منورہ میں رہائش پذیر تھے، 179ھ میں وفات پائی۔
Flag Counter