Maktaba Wahhabi

71 - 120
حضرت سلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ’’جو شخص میری طرف ایسی بات منسوب کرے ، جو میں نے نہیں کہی، وہ اپنی جگہ جہنم میں بنا لے۔‘‘ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم((یَکُوْنُ فِیْ آخِرِ الزَّمَانِ دَجَّالُوْنَ کَذَّابُوْنَ یَأْتُوْنَکُمْ مِنَ الْاَحَادِیْثِ بِمَا لَمْ تَسْمَعُوْا اَنْتُمْ وَ لاَ آبَاؤُکُمْ فَإِیَّاکُمْ وَ إِیَّاہُمْ لاَ یُضِلُّوْنَکُمْ وَ لاَ یَفْتِنُوْنَکُمْ))رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’آخری زمانے میں دجال اور کذاب لوگ ایسی حدیثیں تمہارے پاس لائیں گے ، جو تم نے اور تمہارے اسلاف نے کبھی نہ سنی ہوں گی ، لہٰذا ان سے بچ کر رہو کہیں تمہیں گمراہ نہ کردیں یا فتنے میں مبتلا نہ کردیں۔‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 38:سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم چھوڑ کر کوئی نیا طریقہ تلاش کرنے والا شخص اللہ تعالیٰ کے ہاں سب سے زیادہ مغضوب ہے۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قَالَ((اَبْغَضُ النَّاسِ اِلَی اللّٰہِ ثَلاَثَۃٌ مُلْحِدٌ فِی الْحَرَمِ وَ مُبْتَغٍ فِی الْاِسْلاَمِ سُنَّۃَ الْجَاہِلِیَّۃِ وَ مُطَّلِبُ دَمِ امْرِیٍ بِغَیْرِ حَقٍّ لِیُہْرِیْقَ دَمَہٗ))رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ [2] حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’تین آدمی اللہ تعالیٰ کے ہاں مغضوب ہیں1۔حرم شریف کی حرمت پائمال کرنے والا2۔ اسلام میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ چھوڑ کر جاہلیت کا طریقہ تلاش کرنے والا3 کسی مسلمان کا ناحق خون طلب کرنے والا تاکہ اس کا خون بہائے۔ ‘‘اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 39:رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم نہ ماننے پر دنیا میں عبرتناک سزا۔ عَنْ سَلْمَۃَ بْنِ اَکْوَعٍ رضی اللّٰہ عنہ اَنَّ اَبَاہُ حَدَّثَہٗ اَنَّ رَجُلاً اَکَلَ عِنْدَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم بِشِمَالِہٖ
Flag Counter