Maktaba Wahhabi

72 - 120
فَقَالَ((کُلْ بِیَمِیْنِکَ))قَالَ:لاَ اسْتَطِیْعُ ، قَالَ((لاَ اَسْتَطَعْتَ))مَا مَنَعَہٗ اِلاَّ الْکِبْرُ ، قَالَ:فَمَا رَفَعَہَا اِلٰی فِیْہِ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کے باپ نے انہیں بتایا کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بائیں ہاتھ سے کھانا کھایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اپنے دائیں ہاتھ سے کھاؤ۔‘‘ اس آدمی نے جواب دیا ’’میں ایسا نہیں کر سکتا۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا’’(اچھا اللہ کرے)تجھ سے ایسا نہ ہو سکے۔‘‘ اس شخص نے تکبر کی وجہ سے یہ بات کہی تھی(حالانکہ کہ کوئی شرعی عذر نہیں تھا)راوی کہتے ہیں کہ وہ شخص(عمر بھر)اپنا دایاں ہاتھ منہ تک نہ اٹھا سکا۔ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ ٭٭٭
Flag Counter