Maktaba Wahhabi

99 - 114
ہے۔ تو وہ کہنے لگے: ’’انت تزعم انک سمعت منه بعد موته بسبع سنین ‘‘ کہ اس کامطلب یہ ہے کہ تم نے ان کے مرنے کے بعد قبر میں جا کے سات سال بعد ان سے سماع کیا ہے۔[1] وہ تو سات سال پہلے فوت ہوچکے تھے، تو اس راوی کا جھوٹ ثابت ہو گیا ،یعنی راویوں کے پرکھنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ راویوں کا سماع دیکھا جائے ، ان کی ولادت و وفات دیکھی جائے۔ اسی طرح معلی بن عرفان [2]کہتے ہیں کہحدثنی ابو وائل خرج علینا ابن مسعود بصفین ،[3]آپ جیساہوشیار آدمی بیٹھا تھا، وہ کہنے لگا کہ دیکھو !معلی کیا کہہ رہا ہے کہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ ہمارے پاس صفین میں آئے ، حالانکہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ تو فوت ہوگئے تھے عثمان غنی کے دور میں ، تو صفین میں کب آئے؟ اس قسم کے راویوں کو پہچاننے کے لئے ایک ذریعہ یہ وفیات کا بھی ہے۔
Flag Counter