Maktaba Wahhabi

59 - 90
انما مثلك ياعلي كمثل عيسى بن مريم احبه قوم فافرطوا وابغضه فافرطوا[1] ’’تمہاری مثال اے علی! عیسی بن مریم ؑ کی ہے جس سے ایک گروہ نے محبت کی تو مبالغہ کیا اور ایک گروہ نے دشمنی کی تو مبالغہ کیا‘‘۔ ناد عليا مظهرالعجائب تجده لك عونا في النوائب في كل غم وهم[2] ’’علی جو مظہر عجائب ہیں کوپکارو توتم ان کو مشکلات اور پریشانیوں میں مددگار پاؤ گے‘‘ یہ گمراہ کن وضوع روایت عقیدہ اہلِ تشیع کی بنیادی کڑی ہے اور اسی سے وہ علی رضی اللہ عنہ کومشکل کشا سمجھتے ہیں۔ یہ مشرکانہ روایت بہت سی دوکانوں اور مکانوں میں آویزاں نظر آتی ہے۔ صلى عليّ الملئكة على عليّ بن ابي طالب سبع سنين ولم يصعد شهادة ان لا اله الا اللّٰه من الارض الى السماء الا مني ومن علي بن ابي طالب[3] ’’فرشتوں نے مجھ پر اورعلی بن ابی طالب پر سات سال تک درود بھیجا میرے ا ور علی بن ابی طالب کے بغیر کلمہ شہادت آسمان تک نہیں پہنچ سکتا‘‘۔ ستكون فتنةفان ادركها احد منكم فعليه بخصلتين كتاب اللّٰه وعلى ابن ابي طالب فاني سمعت رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم يقول وهو آخذ بيدي على هذا علي اوّل من آمن بي وهو اوّل من يصافحني يوم القيامة وهو فاروق هذه الامة يفرق بين الحق والباطل[4] ’’حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک فتنہ آنے والا ہے تم میں سے جو بھی اس وقت موجود ہے وہ دوچیزوں کو اختیار کرے اللہ کی کتاب اور علی بن ابی طالب کو کیونکہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کہتے ہوئے سناہے اور آپ اس پر میراہاتھ پکڑے ہوئے تھے کہ علی پہلا آدمی ہے جو مجھ پر ایمان لایا اور وہ پہلا آدمی ہو گا جومجھ سے قیامت کے دن مصافحہ کرے گا وہ اس امت کا فاروق ہے جو حق و باطل کے درمیان فرق کرے گا‘‘ ۔
Flag Counter