Maktaba Wahhabi

89 - 90
عبد اللہ بن محمد کے بارے میں احمد سلیمانی کہتے ہیں: كان يضع هذا الاسناد على هذا المتن وهذا المتن على هذا الاسناد وهذا ضرب من الوضع[1] ’’وہ کبھی اس متن کے لئے وہ سند وضع کرتا اور کبھی اس سند کے لئے یہ متن وضع کر دیتا، یہ بھی وضع حدیث کی ایک قسم ہے‘‘۔ امام رقبہ ابوجعفر الہاشمی المدنی کے بارے میں کہتے ہیں کہ: كان يضع احاديث كلام حق وليست من احاديث النبي صلی اللّٰه علیہ وسلم وكان يرويها عن النبي[2] صلی اللہ علیہ وسلم ’’وہ اچھے کلام کو حدیث بنا کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے منسوب کر کے بیان کر دیتا تھا جب کہ وہ حدیث نہیں ہوتی‘‘۔ ابان بن ابو عیاش کے بارے میں ابن حبان کہتے ہیں کہ: كان ابان من العباد الذي يسهرالليل بالقيام ويطوي النهار بالصيام سمع عن انس احاديث وجالس الحسن فكان يسمع كلامه ويحفظ فاذا حدث ربما جعل كلام الحسن عن انس مرفوعا وهو لا يعلم[3] ’’ابان ان بندوں میں تھا کہ رات کو نوافل کااہتمام کرتا اور دن کو روزہ رکھتا تھا، وہ انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے حدیث سنتا اور حسن بصری کی مجلس میں بیٹھتاان کے کلام کو غور سے سنتا اور اسے یاد کر لیتا اور جب حدیث بیان کرتاتو بعض دفعہ حسن بصری کے کلام کو انس کی مرفوع حدیث بنا دیتا اور اسے اس کا شعورتک نہ ہوتا‘‘۔
Flag Counter