Maktaba Wahhabi

46 - 90
’’بروایت سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے میری طرف وہ بات منسوب کی جو میں نے نہیں کہی تو وہ اپنا ٹھکانہ جہنم کو بنا لے‘‘۔ عن ابي قتادة قال سمعت رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم يقول على هذا المنبر اياكم وكثرة الحديث عني فمن قال علي فليقل حقا او صدقا ومن تقول علي ما لم اقل فليتبوأ مقعده من النار [1] ’’سیدنا ابو قتادۃ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے اس منبر پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ تم لوگ بہت زیادہ حدیثیں بیان کرنے سے بچو، جس نے میری نسبت سے کوئی بات کہی وہ صرف حق کہے یا سچ کہے اور جس نے میری طرف وہ بات منسوب کی جو میں نے نہیں کہی تو وہ اپنا ٹھکانہ جہنم کو بنا لے‘‘۔ عن جابر قال عليه الصلوة والسلام من كذب علي متعمدا فليتبوأ مقعده من النار [2] ’’بروایت سیدنا جابر رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے میری طرف جھوٹی بات منسوب کی تو وہ اپنا ٹھکانہ جہنم کو بنا لے‘‘۔ حدیثِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کامعاملہ اتنا اہم اور نازک ہے کہ صرف جھوٹی بات منسوب کرنا ہی موجبِ جہنم نہیں ہے بلکہ ایسی روایت کا بیان کرنا بھی باعثِ عذاب ہے کیونکہ جھوٹی بات بیان کرنے والا گھڑنے والے کے عمل میں شامل ہے۔ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صراحت فرمائی: من حدث علي حديثا وهو يرى انه كذب فهو احد لكاذبين [3] ’’جس نے کوئی حدیث بیان کی، حالانکہ وہ جانتا ہے کہ یہ جھوٹ ہے تو وہ بھی جھوٹ گھڑنے والوں میں سے ایک ہے‘‘۔ وضع حدیث کی جسارت : ان وعیدوں اور تنبیہوں کااثر یہ ہوا کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم حدیث کے سلسلہ میں انتہائی حساس
Flag Counter