Maktaba Wahhabi

63 - 90
على العرش مكتوب لا اله الا اللّٰه محمد رسول اللّٰه ابو بكر الصديق عمر الفاروق عثمان الشهيد علی الرضي [1] ’’عرش پر لکھا ہوا ہے لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ ، ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ ، عمر فاروق رضی اللہ عنہ ، عثمان رضی اللہ عنہ ،علی رضی اللہ عنہم اجمعین ‘‘۔ يبعث معاوية يوم القيامة وعليه رداء من نور الايمان [2] ’’قیامت کے دن معاویہ رضی اللہ عنہ اس طرح اٹھائے جائیں گے کہ ان کے اوپر نور ایمان کی چادر ہوگی‘‘۔ الامناء عند اللّٰه ثلاثة انا جبريل ومعاوية [3] ’’اللہ کے نزدیک تین اشخاص مامون ہوں گے میں، جبریل اورمعاویہ‘‘۔ اوحي اللّٰه الى النبي صلی اللّٰه علیہ وسلم استكتب معاوية فانه امين مامون[4] ’’اللہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو وحی کی کہ معاویہ رضی اللہ عنہ سے قرآن لکھواؤ کیونکہ وہ امین اور مامون ہیں‘‘۔ انت مني يامعاوية وانا منك[5] ’’معاویہ تم مجھ سے ہو اورمیں تم سے‘‘۔ لا افتقدي الجنة الا معاوية فياتي آنفا بعد وقت فاقول من اين يا معاوية فيقول من عند رب العزة يحييني ويعلقني بيده ويقول لي هذا مما نيل من عرضك في دار الدنيا[6] ’’میں جنت میں صرف معاویہ رضی اللہ عنہ کو نہ پاؤں گا جب وہ عرصہ کے بعد لوٹ کر آئیں گے تو میں پوچھوں گا معاویہ کہاں سے آ رہے ہوں؟ وہ کہیں گے رب العزت کے پاس سے، وہ میراخیر مقدم کررہا تھا اور مجھے چمٹا رہا تھا اورمجھ سے کہہ رہا تھا کہ دنیا میں جو تمہاری عزت میں کمی کی گئی یہ اس کا صلہ ہے‘‘۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے مناقب و فضائل کے سلسلے میں موضوع روایات کا تذکرہ علامہ سیوطی رحمہ اللہ وغیرہ نے تفصیل سے اپنی کتابوں میں کیا ہے۔ ان احادیث موضوعہ سے یہ نہ سمجھ لیا جائے کہ مناقب صحابہ میں کوئی حدیث درست نہیں ہے کیونکہ بہت سے مواقع پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کی تعریف کی بہت سے
Flag Counter