Maktaba Wahhabi

14 - 114
قبولیت عمل کی شروط سوال:… قبولیت عمل کی شروط کیا ہیں؟ جواب:… قبولیت عمل کی چار شروط ہیں: 1:… اللہ پر ایمان رکھنا اوراس کی وحدانیت کا قائل ہونا۔ سیدنا سفیان بن عبداللہ ثقفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( قُلْ آمَنْتُ بِاللّٰه فَاسْتَقِمْ)) [1] ’’کہہ دو میں اللہ پر ایمان لایا،پھر اس پر ثابت قدم رہو۔‘‘ 2:… اخلاص یعنی ریاکاری کے بغیر‘ صرف اللہ کے لیے عمل کرنا۔ فرمان الٰہی ہے: ﴿ فَاعْبُدِ ا للّٰهَ مُخْلِصًا لَهُ الدِّينَ ﴾ [الزمر: ۲] ’’دین کو اللہ کے لیے خالص کرتے ہوئے اس کی عبادت کرو۔‘‘ 3:… رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی شریعت کی موافقت۔ فرمان الٰہی ہے: ﴿ وَمَا آتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَاكُمْ عَنْهُ فَانْتَهُوا ﴾ [الحشر: ۷] ’’جوکچھ رسول تمہیں دیں وہ لے لو،اور جس چیز سے روکیں اس سے رُک جاؤ۔‘‘ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ عَمِلَ عَمَلاً لَیْسَ عَلَیْہِ أَمْرُنَا فَہُوَ رَدٌّ)) [2] ’’جس کسی نے ایسا کام کیا جس کا ہم نے حکم نہیں دیا وہ مردود وغیر مقبول ہے۔‘‘
Flag Counter