Maktaba Wahhabi

22 - 114
لاالٰہ اِلااللہ کا مفہوم اور اس کی شرائط سوال:… لَااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ کی شروط کیاہیں؟ جواب:… لَااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ کی درج ذیل شرائط ہیں: 1:… اس کے مفہوم سے واقفیت،یعنی اللہ کے علاوہ کسی کو معبود برحق نہ سمجھنا۔ فرمان الٰہی ہے: ﴿ فَاعْلَمْ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللّٰهُ ﴾ [محمد: ۱۹] ’’جان لو کہ اللہ کے علاوہ کوئی بھی معبود برحق نہیں۔‘‘ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ مَاتَ وَہُوَ یَعْلَمُ أَنَّہٗ لَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ دَخَلَ الْجَنَّۃَ)) [1] ’’جس کی موت عقیدہ توحید لَااِلٰہَ اِلَّا اللّٰه پر ہوگی جنت میں داخل ہوگا۔‘‘ 2:… لَااِلٰہَ اِلَّااللّٰہ پرایسا یقین جس میں کوئی شک کا شائبہ نہ ہو۔ فرمان الٰہی ہے: ﴿ إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ آمَنُوا بِاللّٰهِ وَرَسُولِهِ ثُمَّ لَمْ يَرْتَابُوا ﴾ [الحجرات: ۱۵] ’’حقیقت میں مومن تو وہ ہیں جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لائے پھر انہوں نے کوئی شک نہیں کیا۔‘‘ 3:… کلمہ لَااِلٰہَ اِلَّااللّٰہ کے تما م مقتضیات کو زبان ودل سے قبول کرنا۔ سیدناعبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter