Maktaba Wahhabi

29 - 114
اللہ کے ولی اور شیطان کے دوست سوال:… اللہ کے ولی کون ہیں؟ جواب:… اللہ کے ولی کتاب وسنت پر عمل کرنے والے پرہیز گار مومن ہیں۔ فرمان الٰہی ہے: ﴿ أَلَا إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللّٰهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ (62) الَّذِينَ آمَنُوا وَكَانُوا يَتَّقُونَ ﴾ (یونس:۶۲۔ ۶۳) ’’سنو وہ لوگ اللہ کے ولی ہیں،جو ایما ن لائے اور جنہوں نے تقویٰ اختیار کیا ان کے لیے کسی خوف اور رنج کا موقع نہیں ہے۔‘‘ سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( إِنَّمَا وَلِیِّیَ اللّٰه وَصَالِحُ الْمُؤْمِنِینَ۔))[1] ’’اللہ تعالیٰ اور نیک مومنین میرے دوست ہیں۔‘‘ سوال:… شیطان کے دوست کون ہیں؟ جواب:… جو اللہ تعالیٰ کی مخالفت کرتے ہیں،کتاب وسنت کو نہیں مانتے،بدعات وخواہشات کے پجاری ہیں، غیر اللہ کو پکارتے اور اللہ کے عرش پر ہونے کا انکار کرتے ہیں، لوہے کی چیزوں سے اپنے آپ کو مارتے ہیں، آگ کھاجاتے ہیں، نیز مجوسی وشیطانی اعمال کے مرتکب ہوتے ہیں۔ فرمان الٰہی ہے:
Flag Counter