Maktaba Wahhabi

46 - 114
ممنوع وسیلہ:… جیسے مُردوں کو پکارنا،انہیں حاجت روا سمجھنا (جیسا کہ آج کل ہورہا ہے)اور یہ شرک اکبر کی قسم سے ہے۔ فرمان الٰہی ہے: ﴿ وَلَا تَدْعُ مِنْ دُونِ اللّٰهِ مَا لَا يَنْفَعُكَ وَلَا يَضُرُّكَ فَإِنْ فَعَلْتَ فَإِنَّكَ إِذًا مِنَ الظَّالِمِينَ ﴾ [یونس: ۱۰۶] ’’اور اللہ کو چھوڑ کر کسی ایسی ہستی کو نہ پکار جو تجھے نہ فائدہ پہنچاسکتی ہے نہ نقصان،اگر تو ایسا کرے گا تو ظالموں میں سے ہوگا:(یعنی مشرکین میں سے ہوگا)۔‘‘ سوال:… نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں مبالغہ آمیزی کاکیا حکم ہے؟ جواب:… مبالغہ آمیزی وغلو ہرگز جائز نہیں۔ سیدناعمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لَا تُطْرُوْنِیْ کَمَا أَطْرَتِ النَّصَارٰی عِیْسَی بْنَ مَرْیَمَ فَاِنَّمَا أَنَا عَبْدٌ فَقُوْلُوْاعَبْدُ اللّٰہِ وَرَسُوْلُہٗ))[1] ’’مجھے میرے مقام سے مت بڑھاؤ جیسا کہ نصاریٰ نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو ان کے مقام سے بڑھا دیا،میں صرف بندہ ہوں، اور مجھے اللہ کا بندہ اور اس کا رسول کہاکرو۔‘‘ سوال:… سب سے پہلے اللہ نے کسے پیدا کیا؟ جواب:… انسانوں میں سب سے پہلے آدم علیہ السلام کو،چیزوں میں پانی کو،عرش کو پھر قلم کو پیدا کیا۔ فرمان الٰہی ہے: ﴿ إِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَائِكَةِ إِنِّي خَالِقٌ بَشَرًا مِنْ طِينٍ ﴾ (ص:۷۱) ’’جب تیرے رب نے فرشتوں سے کہا میں مٹی سے ایک بشر بنانے والاہوں۔‘‘
Flag Counter