Maktaba Wahhabi

90 - 114
مبادیات علم تجوید سوال:… تجوید کالغوی معنی کیاہے۔ جواب:… تجوید کالغوی معنی ہے عمدہ کرنا اچھا کرنا۔ سوال:… تجوید کی تعریف کیاہے؟ جواب:… ہرحرف کو اس کے مخرج سے تمام صفات کے ساتھ بلا تکلف ادا کرنا۔ سوال:… علم تجوید کا موضوع کیا ہے؟ سوال:… علم تجوید کا موضوع حروف تہجی ہیں۔ سوال:… علم تجوید کی غرض وغایت کیاہے؟ سوال:… تصحیح حروف یعنی قرآنی حروف عمدگی کے ساتھ اداہوں گے۔ اور ان کی ادائیگی اس طرح صحیح ہوگی جس طرح نازل ہوئے ہیں۔ سوال:… علم تجوید کا فائدہ وثمرہ کیا ہے؟ سوال:… رضائے الٰہی، سعادت دارین یعنی دنیا اور آخرت میں انسان کامیاب ہوتاہے دنیامیں اس طرح کہ اہل قرآن کی صف میں شامل ہو گا ۔ آخرت میں اس طرح اس نیک عمل کا بدلہ جنت کے بلند درجات ہیں۔ سوال:… علم تجوید کے ارکان کیا ہیں؟ جواب:… علم تجوید کے چار ارکان ہیں ۔ (1) - مخارج(2) صفات (3) ترکیبی احکامات یعنی ادغام ، اخفاء ، اقلاب واظہاروغیرہ (4) محنت اورریاضت یعنی زبان کے ساتھ مشق کرنا۔ علامہ جزری رحمہ اللہ مقدمہ جزریہ میں فرماتے ہیں:
Flag Counter