Maktaba Wahhabi

97 - 114
ضواحک: انیاب کے ساتھ چار داڑھیں ضواحک ہیں۔یعنی ہنستے وقت ظاہر ہونے والی طواحن: ضواحک کے ساتھ بارہ داڑھیں طواحن ہیں۔ یعنی پیسنے والی نواجذ: طواحن کے ساتھ چار داڑھیں ہیں۔یعنی عقل کے کامل ہونے پر نکلنے والی مخرج نمبر7: حافہ لسان: سوال:… حافہ کی کتنی قسمیں ہیں؟ جواب:… حافہ کی تین قسمیں ہیں۔ (i) اقصی حافہ (ii) وسط حافہ (iii) ادنیٰ حافہ حافہ لسان: (زبان کی کروٹ)اوپر کی داڑھوں کی جڑ وں سے دائیں یا بائیں طرف سے لگے اس سے ’ض‘ادا ہوتاہے اسکو حافیہ کہتے ہیں۔ مخرج نمبر8:طرف لسان: زبان کاکنارہ مع ادنی حافہ جب ثنایا،رباعی، انیاب اورضواحک کے مسوڑھوں سے لگے تو اس سے ’’لام ‘‘ اداہوتاہے۔ مخرج نمبر9:طرف لسان: زبان کا کنارہ جب ثنایا،رباعی ، انیاب کے مسوڑھوں سے لگے تو ’’ن ‘‘ ادا ہوتا ہے۔ مخرج نمبر10: طرف لسان: زبان کا کنارہ مع پشت زبان جب ثنایا ،رباعی کے مسوڑھوں سے لگے تو ’’ر‘‘ ادا ہوتاہے۔ ان تینوں کو باعتبارمخرج کے طرفیہ یا ذلقیہ کہتے ہیں ۔ مخرج نمبر11: راس لسان:زبان کی نوک اور ثنایاعلیا کی جڑ ۔ یہاں سے ’’ط ، د ، ت‘‘ اداہوتے ہیں۔ ا ن کو بااعتبار مخرج نطعیہ کہتے ہیں۔ مخرج نمبر12: راس لسان:زبان کی نوک اور ثنایا علیا کااندرونی کنارہ ۔ یہاں سے ’’ث ، ذ، ظ‘‘ ادا ہوتے ہیں ۔ ان کو بااعتبار مخرج لثویہ کہتے ہیں۔ مخرج نمبر13: راس لسان:زبان کی نوک اورثنایا سفلی کا کنارہ مع کچھ اتصال ثنایا علیا کے۔یہاں سے ’’ ص ، ز ، س ‘‘ ادا ہوتے ہیں ۔ ان کو بااعتبار مخرج صفیریہ کہتے ہیں۔
Flag Counter