Maktaba Wahhabi

30 - 90
اپنے مقصود کے پانے کا وقت نہیں آیا؟‘‘ وہ [علی رضی اللہ عنہ ] انہیں وہاں سے [پھر] اپنے ہمراہ لے گئے۔ آج بھی ان دونوں نے آپس میں کوئی بات چیت نہ کی۔ جب تیسرا دن ہوا اور علی رضی اللہ عنہ انہیں حسب سابق اپنے ہمراہ لے گئے ، تو انہوں نے ان سے پوچھا: ’’ أَلَا تُحَدِّثُنِيْ مَا الَّذِيْ أَقْدَمَکَ؟‘‘ [کیا آپ مجھے اپنی آمد کا مقصد نہیں بتلائیں گے؟] انہوں نے کہا: ’’ إِنْ أَعْطَیْتَنِيْ عَھْدًا وَ مِیْثَاقًا لَتُرْشِدَنَّنِيْ، فَعَلْتُ۔‘‘ [اگرآپ میری راہ نمائی کرنے کا پختہ عہد کریں ، تو میں بتا دوں گا۔] ان [ علی رضی اللہ عنہ ] کے وعدہ کرنے پر انہوں نے اپنا ماجرا ان کے روبرو بیان کر دیا۔ انہوں [علی رضی اللہ عنہ ] نے کہا: ’’فَإِنَّہُ حَقٌّ ، وَھُوَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم فَإِذَا أَصْبَحْتُ فَاتَّبِعْنِيْ ، فَإِنِّيْ إِنْ رَأَیْتُ شَیْئاً أَخَافُ عَلَیْکَ قُمْتُ کَأَنِّيْ أُرِیْقُ الْمَائَ ، فَإِنْ مَضَیْتُ فَاتَّبِعْنِيْ حَتَّی تَدْخُلَ مَدْخَلِيْ۔‘‘ [بلاشبہ وہ حق پر ہیں اور وہ اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں ۔ جب صبح ہو، تو آپ میرے پیچھے پیچھے آنا۔ اگر میں نے [راستے میں ] کوئی ایسی بات دیکھی ، جس سے مجھے آپ کے بارے میں کوئی خطرہ ہوا ، تو میں پیشاب کرنے کے بہانے رُک جاؤں گا اور اگر میں چلتا رہا، تو آپ بھی میرے پیچھے پیچھے آتے رہنا۔ پھر جہاں میں داخل ہوں گا، آپ بھی داخل ہو جانا۔]
Flag Counter