Maktaba Wahhabi

43 - 90
دینے کی پرزور ترغیب دی ہے۔ توفیقِ الٰہی سے اس سلسلے میں ذیل میں دو حدیثیں پیش کی جارہی ہیں : ا: حضرات ائمہ احمد، مسلم، ابوداود، ترمذی اور ابن ماجہ نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ بلاشبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مَنْ دَعَا إِلَی ہُدًی کَانَ لَہٗ مِنَ الْأَجْرِ مِثْلُ أُجُورِ مَنْ تَبِعَہٗ لَا یَنْقُصُ ذٰلِکَ مِنْ أُجُورِہِمْ شَیْئًا۔‘‘ [1] [جس نے ہدایت [کی کسی بات] کی طرف بلایا، تو اس کے لیے اتنا ہی اجر ہے ، جتنا اس کی پیروی کرنے والوں کے لیے اجر ہوتا ہے، اس کو [اجر ملنے] کی وجہ سے ان [عمل کرنے والوں ] کے ثو اب میں کچھ کمی واقع نہیں ہوتی۔] ب: حضرات ائمہ احمد،مسلم، ابو داود اور ترمذی نے حضرت ابو مسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا ، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’ مَنْ دَلَّ عَلَی خَیْرٍ فَلَہُ مِثْلُ أَجْرِ فَاعِلِہِ۔‘‘ [2]
Flag Counter