Maktaba Wahhabi

147 - 357
إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ﴾ [حم السجدۃ: ۳۶] ’’جب شیطان ورغلائے بہکائے تو اس سے اللہ کی پناہ لو، بلاشُبہ وہ سُننے اور جاننے والا ہے۔‘‘ اذان اور شیطان: 110 ۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’جب اذان دی جائے تو شیطان گوز مارتا ہوا بھاگتا جاتا ہے اور جب اذان مکمل ہوجائے تو آجاتا ہے، پھر جب اقامت کہی جائے تو بھاگ جاتا ہے اور اقامت کے ختم ہونے پر پھرلَوٹ آتا ہے۔‘‘ [1] 111۔ حضرت سہیل بن ابی صالح رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میرے والدنے مجھے بنی حارثہ کی طرف بھیجا۔ میرے ساتھ ہمارا غلام یا ساتھی تھا، مجھے دیوار کے اس پار سے کسی نے میرا نام لے کر آواز دی تو میرے ساتھی نے دیوار کے اُوپر سے جھانکا، مگر اسے کچھ نظر نہ آیا۔ میں نے اس واقعہ کا ذکر اپنے
Flag Counter