اور جب اونٹ خریدے تو اس کی کوہان کی چوٹی کے بال پکڑ کر یہ دعا کرے۔ [1] 169۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ’’تم میں سے کوئی اگر اپنی بیوی سے جماع کرنے سے پہلے یہ دعا کرلے: (( بَسْمِ اللّٰہ اَللّٰھُمَّ جَنِّبْنَا الشَّیْطَانَ وَ جَنِّبِ الشَّیْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا )) ’’اے اللہ! ہمیں شیطان سے محفوظ رکھ اور تو ہمیں جو اولاد دے اسے بھی شیطان سے بچانا۔‘‘ تو ان کے ہاں جو بچہ پیدا ہوگا شیطان اُسے کبھی ضرر نہیں پہنچا سکتا۔ [2] |
Book Name | مسنون ذکر الٰہی، دعائیں |
Writer | ابو عدنان محمد منیر قمر |
Publisher | |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 357 |
Introduction |