Maktaba Wahhabi

244 - 357
مغفرت و بخشش کے لیے وکیل: 56 ۔اس سورۃ البقرہ کے ساتھ ہی سورت آلِ عمران کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو ’’پھول‘‘ قرار دیا ہے اور فرمایا ہے: ’’قیامت کے دن اپنے پڑھنے والوں کے لیے یہ دونوں جھگڑا کریں گی (تاکہ انھیں بخشوا لیں ) سورۃ البقرہ پڑھا کرو۔ اس کا پڑھنا باعثِ برکت اور اس کا ترک کرنا باعثِ حسرت ہے اور کاہل و بے کار لوگ اسے پڑھ ہی نہیں سکتے۔‘‘ [1] فتنہ دجال سے حفاظت: 57 ۔سورۃ الکہف کے بارے میں ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: ’’جس نے اس کی پہلی دس آیتیں حفظ کرلیں وہ فتنۂ دجال سے محفوظ ہوگیا۔‘‘ [2] 58 ۔ایک حدیث میں ہے: ’’اگر کوئی دجال کا زمانہ پائے تو سورۃ الکہف کے آغاز کی
Flag Counter