Maktaba Wahhabi

300 - 357
طلب کریں۔ [1] 84۔ تین مرتبہ گھنٹی بجانے یا دستک دینے پر بھی اگر کوئی دروازہ نہ کھولے تو کبیدہ خاطر ہوئے بغیر واپس چلے جائیں، تعلیمِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم یہی ہے۔ [2] 85۔ اگر کوئی سلام کہے اور اجازت لیے بغیرکسی کے گھر گھس آئے تو گھر والے کو اجازت ہے کہ وہ اسے باہر نکال دے اور اس سے سلام کرنے اور اجازت لینے کا مطالبہ کرے۔ جیسا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ کیا تھا۔ [3] دستک دینے پر اگر اندر سے کوئی پُوچھے: کون؟ تو یہ نہ کہیں: ’’میں ہوں‘‘ بلکہ اپنا نام لینا چاہیے۔ [4]
Flag Counter