Maktaba Wahhabi

67 - 89
اخلاص کے ساتھ ریاکاری شامل ہوگئی ہے۔ (ب) یہ کہ عبادت کے ابتدائی حصہ کا آخری حصہ سے ربط اور تعلق ہو‘ ایسی صورت میں وہ انسان دو حالتوں سے خالی نہیں : پہلی حالت: یہ ہے کہ ریا کاری اس کے دل میں کھٹکی ہو پھر اس نے اسے دفع کردیا ہواور اس کی طرف التفات نہ کیا ہو،بلکہ اس سے اعراض اور ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہو‘ اس صورت میں بلا اختلاف ریاکاری سے اسے کوئی نقصان نہ پہنچے گا‘ کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’إن اللّٰہ تجاوز لأمتي ما حدثت بہ أنفسھا ما لم یتکلموا أو یعملوا‘‘[1] بیشک اللہ عزوجل نے میری امت کے دلوں میں کھٹکنے والی چیزوں کو معاف کردیا ہے‘ جب تک کہ وہ اسے کہہ نہ دیں یا اس پر عمل نہ کرلیں۔
Flag Counter