Maktaba Wahhabi

35 - 193
سیدنا ابراہیم اور سیدنا اسماعیل علیہما السلام کی قربانی سنت ابراہیمی کے نام سے مشہور ہے۔ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: ((مَا ہٰذِہِ الأَْضَاحِيُّ؟ قَالَ: سُنَّۃُ أَبِیکُمْ إِبْرَاہِیمَ)) ’’یہ قربانیاں کیا ہیں؟ فرمایا: ’’یہ تمھارے باپ ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے۔‘‘[1] لاکھوں کروڑوں مسلمان قربانیاں کرکے سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی اس سنت کو تازہ کرتے ہیں جو انھیں خواب کے ذریعے بتائی گئی تھی۔ کاش! مسلمانوں میں اُسی اطاعت اور فرماں برداری کا جذبہ پیدا ہو جائے جو اس عظیم باپ اورمثالی فرزند میں موجود تھا۔ اللہ تعالیٰ کے ہاں اس جذبے کی بڑی اہمیت ہے۔
Flag Counter