Maktaba Wahhabi

23 - 495
مو جو د ہیں، فتاو یٰ کی تقسیم مضا مین کے اعتبا ر سے نہیں کی گئی بلکہ ہر جلد میں بلا تر تیب فتا و یٰ شا مل ہیں، اکثر فتاویٰ کا تعلق عمو می نوعیت کے شخصی مسا ئل سے ہے، اعتقاد ا ت اور فروغی اختلا ف کے متعلق مسا ئل مفصل اور مد لل ہیں، اس میں مفتی ابو محمد عبدالستا ر کے علا و ہ ان کے صا حبز ادے حضرت مولانا حا فظ عبد الغفا ر اور دیگر مفتیا ن کرا م کے فتاویٰ بھی شا مل ہیں ۔ (4)فتاوی اہل حدیث ، مؤ لف : مو لا نا حا فظ عبد اللہ محدث رو پٹری رحمۃ اللہ علیہ (1887 ءتا1964ء) اس مجمو عہ کی جمع تر تیب اور اشا عت کے فرائض ان کے نا مو ر شا گر د مو لا نا محمد صدیق رحمۃ اللہ علیہ نے انجا م دئیے ہیں ،یہ مجمو عہ دو جلدو ں ، ایک ہزار چا ر سواٹھاسی (1488) صفحا ت اور ایک ہزا ر ایک سو پچیس (1125)فتاو یٰ پر مشتمل ہے۔ اس مجمو عہ میں شا مل تما م فتاوی حا فظ رو پٹری رحمۃ اللہ علیہ کے ہیں، دوسر ے مفتیا ن کر ام کے فتا و یٰ اس میں شا مل نہیں ہے، فتا و یٰ کا انداز تحقیقی لیکن انتہا ئی آسا ن اور سہل ہے جس سے عا م معمولی پڑھا لکھا انسا ن بھی آسانی سے استفا دہ کر سکتا ہے۔ اس مجموعہ میں ایمان و عقا ئد ،طہا ر ۃ ، صلو ۃ ، زکو ۃ ،صوم، حج ،تجا ر ت، ہبہ، وقف ، نکا ح و طلا ق ،حظر وا با حت اور امارت وغیرہ کے متعلق فتا ویٰ ہیں۔اس کا ما خذ قر آن و حد یث اور یہ مجمو عہ مسلک اہل حدیث کا بے باک تر جما ن ہے۔ (5) فتاو یٰ سلفیہ، مؤلف : مو لا نا محمد اسما عیل سلفی رحمۃ اللہ علیہ (متوفی 1968ء) اس میں مو لا نا سلفی رحمۃ اللہ علیہ کے ان فتو وں کو کتا بی شکل میں شا ئع کیا گیا ہے جو ہفت روز ہ الا عتصا م میں وقتاً فوقتاً شا ئع ہو تے رہے ہیں تو فتاو یٰ کا یہ مجمو عہ ایک جلد، ایک صد با نوے (192) اور تئیس (23) فتا و یٰ پر مشتمل ہے۔ اگر اس میں ضمنی فتا ویٰ کو شامل کر لیا جا ئے تو کل تعداد تیس (30 )ہو جا تی ہے۔یہ مجمو عہ مر و جہ محفل میلا د ، نماز ، نکاح وطلاق، احکا م میت، گا ؤں میں جمعہ اور رؤیت ہلال وغیرہ سے متعلق ہے۔ اس میں زیا دہ تر دلائل قرآن و حدیث سے پیش کیے گئے ہیں۔ اگر کسی مسئلہ میں قر آن و حدیث سے دلیل نہیں مل سکی تو اس کی صرا حت کر دی گئی ہے جیسا کہ عشر کے متعلق فتویٰ میں وضا حت کی گئی ہے ۔ (6)فتا و یٰ بر کا تیہ، مؤلف : مو لا نا ابو البر کا ت احمد بن محمد اسما عیل (1936ءتا 1991ء) اس مجمو عہ کو مو لا نا محمد یحیی طا ہر نے مر تب کر کے شا ئع کیا ہے ۔ یہ ایک جلد ،تین سو اڑسٹھ (368) صفحا ت اور پانچ صد اٹھا و ن (558) فتاوی پر مشتمل ہے۔ اس مجمو عہ میں عقا ئد و عبادا ت ، نکا ح وطلا ق اور چند متفرق مسا ئل ،مثلاً عورت کی حکمرا نی، انعا می بانڈ ز، پو سٹ ما رٹم کی شر عی حیثیت اور خو ن کا عطیہ وغیرہ سے متعلق فتاو یٰ مذکور ہیں۔اکثر فتا و یٰ پر علا مہ حا فظ محمد گو ند لو ی رحمۃ اللہ علیہ کے تصدیقی دستخط بھی مو جو د ہیں جو مو لا نا ابو البرکا ت کے شیخ محتر م ہیں۔ فتاویٰ مختصر اور آسا ن زبا ن میں ہیں جس سے سائل کے لئے صورت مسئلہ واضح ہو جا تی ہے ۔ (7)فتا و یٰ علما ئے اہل حد یث : اس مجمو عہ کے مر تب جنا ب مو لا نا ابو الحسنا ت علی محمد سعیدی رحمۃ اللہ علیہ ہیں، یہ مجمو عہ کسی ایک مفتی کا تصنیف کر دہ نہیں ہے بلکہ فتا ویٰ نذیریہ، فتاو یٰ ثنائیہ، فتاویٰ ستا ریہ ،فتاویٰ اہل حدیث اور اہل حدیث مکتب فکر کے مختلف رسا ئل میں شا ئع شدہ فتاو یٰ، اس کے علا و ہ سینکڑو ں علما ئے اہل حدیث کے فتاو ی کو مختلف ذرائع سے جمع کر کے شا ئع کیا گیا ہے، یہ مجمو عہ دس جلدوں پر مشتمل ہے، ہر جلد
Flag Counter